Connect with:




یا پھر بذریعہ ای میل ایڈریس کیجیے


Arabic Arabic English English Hindi Hindi Russian Russian Thai Thai Turkish Turkish Urdu Urdu

اعداد بولتے ہیں ۔ قسط 6

اعداد بولتے ہیں ۔ قسط 6

 

کسی بھی نام کا عدد معلوم کرنے کے لیے درج ذیل باکس میں نام لکھیے




 

 

 زندہ دل افراد کا عدد – 5

’’زندگی زندہ دلی کا نام ہے‘‘
ایک عام مقولہ ہے۔ اس کی صداقت سے انکار ممکن نہیں ہے۔ آج کل کی تیز رفتار زندگی میں زندہ دلی ویسے بھی کمیاب ہو کر رہ گئی ہے۔ بڑھتے ہوئے کمرشل ازم نے خوش مزاجی اور زندہ دلی کو بھی جنس نایاب بنا دیا ہے۔ اگر آپ کے حلقہ احباب میں زندہ دل افراد موجود ہیں تو اس نعمت کی قدر کیجیے۔ اگر آپ کے گرد ایسے افراد کم ہیں تو ہم آپ کو زندہ دل افراد کا عدد بتاتے ہیں…. انہیں آپ آسانی سے تلاش کرسکیں گے۔
اس ماہ ہم بات کریں گے عدد 5 کے حامل افراد کی…. حرکت ان افراد میں بھرپور صورت میں نظر آتی ہے۔ یہ افراد سیماب صفت، ذہین اور ہر دلعزیز شخصیت کے حامل ہوتے ہیں۔ یہ لوگ بھرپور سوشل لائف گزارتے ہیں۔
ان کا دماغ نئے نئے خیالات کی آماجگاہ ہے۔ یہ اپنے خیالات کو حقیقت کا روپ دینے میں بھی بڑے سرگرم ہوتے ہیں۔ اپنی زبان و بیان سے بہت جلد لوگوں کو اپنا گرویدہ کرلیتے ہیں۔ ان کے اردگرد دوستوں اور ہمدردوں کا جم غفیر رہتا ہے۔ بلا کے موقع شناس، تیز فہم اور روشن دماغ ہوتے ہیں۔ یہ نہایت سمجھ دار اور ذہین ہوتے ہیں۔
عدد 5 کے حامل افراد زندگی کی خوشیوں کو بھرپور انداز میں انجوائے کرنا جانتے ہیں۔ سیر و سیاحت اور میل ملاپ ان کے پسندیدہ مشاغل ہوتے ہیں…. یہ لوگ غور و فکر اور تخلیقی عادات کے حامل ہوتے ہیں اسی لیے اعلیٰ مقام تک رسائی بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ افراد سائنس دان اور فلسفی بن کر نئی نئی اختراعات اور نظریات کے بانی شمار ہوتے ہیں۔
عدد 5 کے حامل افراد اپنا ہر کام خوش اسلوبی سے انجام دیتے ہیں، یہ لوگ عموماً نفاست پسند ہوتے ہیں، ہر چیز بڑی احتیاط سے خریدتے اور احتیاط سے استعمال کرتے ہیں، اتنے کفایت شعار ہوتے ہیں کہ کبھی تو لوگ انہیں کنجوس سمجھنے لگتے ہیں۔ عمدہ، معیاری کپڑا پہننا پسند کرتے ہیں، اور اپنی تعریف کروانا بھی پسند کرتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے حاسد بھی بہت ہوتے ہیں۔
یہ لوگ اپنی ذات سے کسی کو نقصان پہنچانا نہیں چاہتے، اس لیے لڑائی جھگڑوں سے اکثر دور ہی رہتے ہیں۔ جن سے میل جول رکھتے ہیں انہیں خوش اسلوبی سے نبھاتے ہیں۔
اپنی زندگی اپنے اصولوں پر گزارتے ہیں، سیدھی صاف بات کرنا پسند کرتے ہیں۔ کسی پر بوجھ نہیں بنتے، نہ کسی سے قرض لیتے ہیں نہ دیتے ہیں، کسی کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتے۔
ان افراد کا مجموعی تاثر ہردلعزیز شخصیت کا ہوتا ہے۔ کھیل، تقریر و مباحثہ، نعت خوانی وغیرہ میں عدد 5 کے بچوں کو آگے بڑھنے کا موقع دینا چاہیے۔ اپنی ہیجان خیز طبیعت کی وجہ سے عموماً جلد آگے بڑھتے ہیں۔

 

 

وہ چند نام جن کے اعداد کا حاصل نمبر 5ہے۔ 

احباب
ادریس
ادہم
اذان
ارمغان
اسلم
اسمٰعیل
اشرف
اشفاق
اقراء
امداد
انضمام
انور
اویس
ایوان
باقی
بانو
بدیع


برجیس
برق
بریدہ
بصیر
بہادر
بہرام
بیگ
تجمل
تمنا
توحید
توقیر
ثمن
ثناءاللہ
جواد
جیا
حنا
حکم
حیات

خاقان
خالد
در شہوار
دلدار
ذوق
رحمت
رحیل
رفیعہ
ریاست
زجاج
ساجد
سجاد
سرشار
سعدیہ
سعیدہ
سلام
سلمہ
سلیم

سمیرا
سوہنی
شبنم
شجاع
شریف
شفاعت
شمع
شکیلہ
شہروز
شہریار
شہزور
شیراز
صابر
صاعقہ
صفدر
صفیہ
طبیب
طلعت

طٰہٰ
عابد
عارفہ
عامر
عباد
عبید
عجم
عرفان
عمار
عیان
فیضان
قدوسیہ
لقمان
ماہم
متین
مجتبیٰ
محتشم
محسن

محیی
مظفر
ملکہ
مہدی
ندیم
نذر
نشو
نواب
نُوری
نیاز
ولید
پری
چاندی
ڈولی
کائنات
کاشف
گُل
ہالہ
ہمام

موزوں پیشے 

ان کی ذاتی خصوصیات کے مطابق پبلک ریلیشنز، سیلز، تصنیف و تالیف کے شعبے زیادہ موزوں ہوسکتے ہیں نیز لاء، طب، کمپیوٹر، جرنلزم، فائن آرٹس میں بھی ان کی صلاحیتوں کے اظہار کا سامان موجود ہے۔ یہ لوگ جلد بازی نہ کریں تو بہت ترقی کرتے ہیں….

 

علم الا عداد کے ذریعہ ورد کے لیے اسم کا انتخاب: 


اللہ کے وہ اسماء جن کے اعداد کا حاصل5 آتا ہے یہ ہیں:

یاباقی یا بدیع یا بصیر یا حکم یا خافض
یاسلام یا عدل یا متین یا مذل یا متکبر
یا واجد یا وارث یا وھاب

جن افراد کا مفرد عدد5 ہے وہ اللہ کے ان اسماء کا ورد کریں یا پھر ان اسماء کی انگوٹھی بنواکر پہن لی جائے۔

شریکِ حیات اور دوست

یہ لوگ بہت رومانوی طبیعت کے مالک دیکھے گئے ہیں۔ اس لیے محبت کے معاملے میں سیلانی طبیعت رکھتے ہیں۔ عموماً شادی کا فیصلہ بہت جلد کرلیتے ہیں۔ ایسے جیون ساتھی سےا چھی بنتی ہے جو ان کے معاملے میں کرید کرنے کی کوشش نہ کرے۔ عدد تین اور پانچ کے حامل افراد ان کے ساتھ ایڈجسٹ کرسکتےہیں۔

موزوں رنگ اور پتھر

ان افراد کے لیے سفید، لائٹ، براؤن، زردی مائل سرمئی رنگ موزوں ہیں اور موزوں پتھر و دھاتوں میں ہیرا، چاندی، مون اسٹون اور پلاٹینم شامل ہیں۔

مفید غذائیں

عدد 5 کے لیے مفید غذاؤں میں گاجر، اخروٹ، جو، سونف، چاروں مغز، اجوائن، چقندر، انگور، ادرک، کدو، چاول، شہد اور کھجور وغیرہ شامل ہیں۔

 

 

(جاری ہے)

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *