پلاسٹک کی آلودگی سے چھٹکارا
ترکی کے شہر استنبول میں ایک انوکھا اقدام!
پاکستان کے برادر اور قریبی دوست ملک ترکی کے شہر استنبول میں انتظامیہ نے پلاسٹک آلودگی کو ختم کرنے کیلئے ایک اور اہم اور منفرد قدم اٹھایا ہے۔
استنبول کے میٹرو اسٹیشن پر ٹکٹ کاؤنٹر میں پلاسٹک ری سائیکل مشینیں Plastic Recycling Vending Machine نصب کی گئی ہیں۔ جس میں کرنسی کی جگہ لوگ پلاسٹک کی بوتلوں سے اپنامیٹرو کارڈ ریچارج کرسکتے ہیں۔
اس طریقہ کار میں عوام بس پلاسٹک کی بوتلیں مشین میں ڈالتے ہیں اور اپنے کارڈکو سکین کرتے ہیں اور میٹرو ٹکٹ حاصل کرلیتے ہیں۔
اس منفرد نوعیت کے طریقہ کار کو شہریوں کی جانب سے بھی بہت پذیرائی مل رہی ہے ، شہریوں کاکہناہے کہ پلاسٹک کو ری سائیکل کرنے سے پلاسٹک آلودگی پرقابوپانے میں مدد ملے گی۔
تفصیلات اس ویڈیو میں ملاحظہ کیجیے۔