Notice: Function WP_Scripts::localize was called incorrectly. The $l10n parameter must be an array. To pass arbitrary data to scripts, use the wp_add_inline_script() function instead. براہ مہربانی، مزید معلومات کے لیے WordPress میں ڈی بگنگ پڑھیے۔ (یہ پیغام ورژن 5.7.0 میں شامل کر دیا گیا۔) in /home/zhzs30majasl/public_html/wp-includes/functions.php on line 6078
لیموں سے حسن کی حفاظت کیجیے – روحانی ڈائجسٹـ
اتوار , 13 اکتوبر 2024

Connect with:




یا پھر بذریعہ ای میل ایڈریس کیجیے


Arabic Arabic English English Hindi Hindi Russian Russian Thai Thai Turkish Turkish Urdu Urdu
Roohani Digest Online APP
Roohani Digest Online APP

لیموں سے حسن کی حفاظت کیجیے


صحت اور خوب صورتی کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ خوب صورتی میں اضافے کے لیے مختلف پروڈکٹس اور نسخوں و طریقوں کا سہارا لیا جاتا ہے۔ ایک نیچرل پروڈکٹ ایسی ہے جو ناصرف حسن کے نکھار میں بلکہ صحت کی حفاظت میں بھی مفید ہے۔ یہ قدرتی چیز تازگی بھرے لیموں ہیں۔

لیموں کا شمار ان بہترین نیچرل بیوٹی پروڈکٹس میں ہوتا ہے جنہیں صدیوں سے حسن و خوبصورتی میں اضافے کے ساتھ ساتھ صحت کی نگہداشت کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ یہ ہر موسم میں دستیاب ایک سستا پھل ہے ۔

 

لیموں کی حسن افزاء خصوصیات

*…. پکے ہوئے کیلے کو میش کرکے اس میں آدھے لیموں کا رس نچوڑ لیں اس مکسچر کو کھردری و خشک جلد کو نرم و ملائم بنانے کے لیے استعمال کیاجاسکتا ہے۔
*…. چہرے پر مردہ خلیات کی پرتوں کو صاف کرنے کے لیے شکر میں لیموں کے رس کو نچوڑ کر اس مکسچر سے جلد پر نرمی سے مساج کرنے سے نہ صرف جلد پر سے مردہ خلیات کی پرتیں صاف ہوجاتی ہیں بلکہ جلد کی رنگت بھی (کچھ دنوں کے استعمال سے) نکھری نکھری محسوس ہونے لگےگی۔
*…. لیموں کے رس میں شہد ملا کر ایک بہترین ہوم میڈ نیچرل موئسچرائزر تیار کیا جاسکتاہے۔
*…. کہنیوں اور گٹوں و گھٹنوں کی سیاہی دور کرنے کے لیے رس نچڑے ہوئے لیموں کے خالی چھلکوں کو ان سیاہی مائل حصوں پر پانچ سے دس منٹ تک رگڑیں اس کے بعد سادے پانی سے جلد دھو کر صاف کرلیں روزانہ اس عمل کو دہراتے رہنے سے ان حصوں کی جلد صاف ہو۔
*…. بالوں کے مسلسل جھڑنے سے پریشان افراد اگر لیموں کے رس میں آملہ پاؤڈر مکس کرکے اسے بالوں میں لگائیں اور بیس پچیس منٹ کے بعد سردھولیں تو بالوں کا جھڑنا رک جائے گا۔
*…. لیموں کے رس میں ایک انڈے کی سفیدی ملا کر پھینٹیں اور اسے سر کی جلد پر لگا کر پچیس سے تیس منٹ تک چھوڑ دیں۔ اس کے بعد نارمل پانی سے سردھولیں۔ خارش اور خشکی کے لیے یہ نسخہمفید ہے۔
*…. اگر شیمپو کے بعد چائے اور لیموں کے رس کے مکسچر کو بالوں پر سے گزار دیا جائے تو بالوں کی لچک اور چمک میں اضافہ ہوجاتا ہے۔
*…. لیموں کے رس، بالائی اور شہد کے گاڑھے مکسچر سے پھٹے ہونٹوں کو دلکش اور نرم و ملائم بنایا جاسکتاہے۔
*…. لیموں کا رس، بادام کے پاؤڈر اور شہد کا مکسچر جلد کے لیے بہترین اسکرب ہے اور جلد کو جھریوں زدہ ہونے سے محفوظ رکھتا ہے۔
*…. ایک کھانے کا چمچ لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ ٹماٹر کا رس اور ایک کھانے کا چمچ دودھ میں مکس کرکے اسے چہرے گردن اور ہاتھوں پیروں پر لگائیں یہ ایک قدرتی بلیچ کا کام کرے گا۔
*…. کیل مہاسوں اور داغ دھبوں کے علاوہ سورج کی تمازت سے جھلس جانے والی جلد کے لیے لیموں کے رس کو ایک کپ دودھ میں مکس کریں۔ اس میں ایک چائے کا چمچ گلیسرین مکس کرکے اسے جلد پر لگائیں۔
*…. عمر رسیدگی کے باعث چہرے پر پھیلتی جھریوں پر دہی میں لیموں کا رس ملا کر لگانا مفیدہے۔

 

لیموں صحت کے لیے مفید ہے

*…. صبح نہار منہ نیم گرم پانی میں شہد اور لیموں کے رس کا مکسچر پینے سے پیٹ صاف رہتا ہے یہ مکسچر خون صاف کرنے میں بھی مفید کردار ادا کرتا ہے۔ اس مکسچر کے باقاعدہ استعمال سے وزن میں بھی کمی ہوتی ہے۔
*…. لیموں کے رس میں پانی اور ایک چٹکی کھانے کا سوڈا ملا کر استعمال کرنے سے تیزابیت سے نجاتملتیہے۔
*…. ایک چائے کے چمچ میں دو چائے کے چمچ لیموں کا رس اور ایک چٹکی کالا نمک ملا کر کھانے سے ہچکیاں بند ہوجاتی ہیں۔
*…. کیڑے مکوڑوں نے اگر جلد کے کسی حصے پر کاٹ لیا ہو تو فوری طور پر اس جگہ پر لیموں کاٹ کر لگانے سے زہر کے اثرات دور ہوجاتےہیں۔ تاہم یہ ایک بطور فرسٹ ایڈ دی جانے والی ایک مفید ٹِپ ہے۔ کیڑے مکوڑوں کے کاٹنے پر فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرناچاہیے۔
اس کے علاوہ لیموں کئی امراض میں بھی مفید بتایا جاتا ہے۔
جدید تحقیق نے یہ ثابت کیا ہے کہ جسم کے لیے وٹامنز کی بڑی اہمیت ہے۔ ان کی کمی سے انسانی جسم مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوجاتا ہے۔
دانتوں، مسوڑھوں کی تکلیف اور صفراوی بخار سمیت دیگر امراض میں لیموں کا استعمال مفیدپایا گیاہے۔
اگر منہ کڑوا رہتا ہو تو ایک گلاس پانی میں ایک لیموں نچوڑ کر اور دو چمچ شکر ملا کر پلانے سے بہت فائدہ دیتا ہے۔ متلی اور قے میں بھی بہت فائدہ دیتا ہے۔ لیموں یرقان، ہائی بلڈ پریشرم، موٹاپا کم کرنے، لو بلڈ پریشر، قبض، لو لگنے، ہیضہ جیسے امراض میں شفاء کے اثرات رکھتا ہے۔ برسات کے موسم میں پیدا ہونے والی بہت سی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ تیز بخار، پیاس کی شدت میں شربت لیموں کا استعمال تسکین دیتا ہے۔
ملیریا کے بخار میں لیموں، نمک، کالی مرچ کا استعمال کرنے سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ لیموں کے چھلکے کا مربہ بھوک کی کمی دور کرتا ہے۔ معدہ کی گیس کا خاتمہ کرتا ہے۔ لیموں کے چھلکوں کا منجن دانتوں کو چمکانے، منہ کی بو ختم کرنے، پائیوریا، مسوڑھوں کے امراض میں مفید ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایشیائی خواتین کا بیوٹی سیکریٹ

دنیا کے ہر ملک کی عرصہ دراز سے اپنی اپنی ثقافت اور روایات چلی آرہی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے