Connect with:




یا پھر بذریعہ ای میل ایڈریس کیجیے


Arabic Arabic English English Hindi Hindi Russian Russian Thai Thai Turkish Turkish Urdu Urdu

ذیابیطس میں اعصابی کم زوری  اور سیکس کے مسائل کا حل….؟ 

ذیابیطس میں اعصابی کم زوری  اور سیکس کے مسائل کا حل….؟ 

ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی 

ذیابیطس کے مریض اپنا ٹھیک طرح خیال  نہ رکھ سکیں تو انہیں مزید کئی  طبی مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔ ان میں امراضِ قلب، گردوں، آنکھوں کے امراض، اعصابی کمزوری Neuropathy اور سیکس کے مسائل بھی شامل ہیں۔ 

خون میں  شکر   بڑھتی  رہنے سے تولیدی صحت  متاثر ہوسکتی ہے۔ اس وجہ سے ہونے والی کمزوری  جوش و جذبے کو کم کردیتی ہے۔ ذیابیطس  کے مریض مرد یا عورت کو ازدواجی تعلقات میں مشکل یا ناکامی ہوسکتی ہے۔

ذیابیطس کے مریض ڈاکٹر کی تجویز کردہ دوائیں پابندی سے لے کر ، اپنا لائف اسٹائل بہتر بناکر اور  بعض  قدرتی اجزا کے استعمال سے جنسی کم زوری   پر قابو  پاسکتے ہیں۔

اس مقصد کے لیے مورنگا، دارچینی اور چھوٹی الائچی کا استعمال مفید ہے۔

مورنگا پاؤڈر ایک ٹیبل اسپون، دار چینی (سیلونی) کا سفوف آدھا  ٹی اسپون، سبز الائچی دو عدد کا  استعمال مردوں میں ذیابیطس کی وجہ سے ہونے والی ‘‘کم زوری ’’ دور کرنے میں بھی مفید ہے۔

نوٹ:قدرتی اجزاء پر مشتمل مندرجہ بالا نسخہ  یا دیگر کوئی نسخہ استعمال کرنے سے پہلے اپنے معالج سے مشورہ ضروری ہے۔ 

Solutions to Nervous and sexual weakness due to diabetes

Dr Waqar Yousuf Azeemi

یہ بھی دیکھیں

جوان اور صحت مند دل

دھک دھک، دھک…. جی ہاں، دل کی یہی دھڑکن انسان کے زندہ ہونے کا ثبوت …

ماہِ رمضان ، بے اعتدالیاں اور معدے کے امراض

ماہِ رمضان ، بے اعتدالیاں اور معدے کے امراض رمضان المبارک مہینہ برکتوں والا اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے