الأحد , 8 سبتمبر 2024

دعاؤں سے علاج – بُری صحبت اور نشے سے نجات

Image Map

بُری صحبت اور نشے سے نجات


***

نشے کی لت:

سوال:میرے بیٹے کی عمر چالیس سا ل ہے۔ اس کے اپنے چاربیٹے ہیں۔ چند سال پہلے خاندان کے کچھ نشئی لڑکوں کی صحبت میں جاکر اسے بھی ہیروئن کی لت لگ گئی۔ ہم شہر میں رہتے ہیں یہ بیٹاجائیداد کی دیکھ بھال کے لیے گاؤں میں رہتاتھا۔ہمیں اس کی نشے کی لت کابہت دیر میں پتہ چلا۔جب اس کی طبیعت زیادہ خراب رہنے لگی توشہر میں اسے ڈاکٹروں کو دکھایا تو انہوں نے بتایا کہ آپ کابیٹا ہیروئن کا عادی ہوچکاہے۔تین ماہ ہسپتال میں داخل رہنے کے بعد اس کی صحت بہترہوگئی ۔ پانچ چھ ماہ تک وہ نشہ سے دوررہا ۔ا س کے بعد پھر کسی نے اسے نشہ کی عادت ڈال دی ۔ اب یہ بیٹا پھرہسپتال میں داخل ہے۔ کوئی دعا بتائیں جس کی برکت سے بیٹے کی نشہ کرنے کی عادت ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے اوروہ بُرے دوستوں کی صحبت سےدور رہے۔

جواب:ڈاکٹری علاج کے ساتھ بطورروحانی علاج :
رات کو جب بیٹاگہری نیند میں ہو تو ان کے سرہانے بیٹھ کر اتنی آواز سے کہ ان کی آنکھ نہ کھلے اکیس مرتبہ سورہ انعام(6) کی آیت نمبر54:

وَ اِذَا جَآءَکَ الَّذِیۡنَ یُؤۡمِنُوۡنَ بِاٰیٰتِنَا فَقُلۡ سَلٰمٌ عَلَیۡکُمۡ کَتَبَ رَبُّکُمۡ عَلٰی نَفۡسِہِ الرَّحۡمَۃَ ۙ اَنَّہٗ مَنۡ عَمِلَ مِنۡکُمۡ سُوۡٓءًۢ ابِجَہَالَۃٍ ثُمَّ تَابَ مِنۡۢ بَعۡدِہٖ وَ اَصۡلَحَ فَاَنَّہٗ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ

تین تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر ان پر دم کردیں اور قوت ارادی میں اضافے اوراستقامت کی توفیق ملنے کی دعا کریں ۔
یہ عمل کم از کم چالیس روز یا نوے روز تک جاری رکھیں۔ ناغہ کے دن شمار کرکے بعد میں پورےکرلیں۔

 

 


***

بُری صحبت:

سوال:میرے شوہربہت اچھے اخلاق کے ہیں لیکن ایک سال سے بری صحبت میں پھنس گئے ہیں۔ وہ میرا اور بچوں کا ہر طرح سے خیال تورکھتے ہیں لیکن ہمیں وقت نہیں دیتے۔گھر کے ہرکام،تقریبات ، بچے کے اسکول ،اپنے میکے مجھے اکیلے ہی آنا جانا پڑتا ہے۔ میں نے سنا ہے کہ اپنے چند دوستوں میں بیٹھ کر وہ شراب نوشی اور بعض دیگر برائیوں کے مرتکب بھی ہورہے ہیں۔

جواب:عشاءکی نماز کے بعد اکتالیس مرتبہ سورہ بقرہ (2)کی آیت نمبر168-169

اول آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درو دشریف کے ساتھ پڑھ کر شوہر کے راہ راست پر آنے، بری عادتوں اورصحبت سے نجات کےلے دعاکریں۔
اس عمل کو چالیس روزتک جاری رکھیں۔

 


***

خاص ذائقے والا شربت

سوال: ہم تین بہنیں اور دو بھائی ہیں۔ گھر کے تمام اخراجات بڑے بھائی اُٹھاتے ہیں وہ کئی برسوں سے بیرونِ ملک مقیم ہیں۔ انہوں نے ہم بہن بھائیوں کو اعلیٰ تعلیم دلانے کے لئے بہت ایثار کیا ہے۔
ہمارے محلے میں کرائے کے مکان میں نئے آکر آباد ہونے والے ایک گھرانے میں ہمارے چھوٹے بھائی کا آنا جانا شروع ہوگیا۔ ہم نے محسوس کیا کہ ان کی لڑکیاں اورلڑکے دوسروں میں غیر معمولی دلچسپی لیتے ہیں۔ ہم نے اپنے بھائی کو ان لوگوں کے ہاں جانے سے روکا لیکن وہ نہ مانا۔ کچھ عرصہ بعد تو وہ راتیں بھی وہاں گزارنے لگا ۔
ہماری امی نے ایک دن بہت زور دے کر اس سے پوچھا تو اس نے بتایا کہ میں ان کے گھر جاتا ہوں تو وہ لڑکیاںمجھے ایک خاص ذائقے والا شربت ضرورپلاتی ہیں۔ پھر ہم باتیں کرنے لگتے ہیں ۔اس کے بعد مجھے ہوش نہیں رہتا کہ میرے ساتھ کیا ہوا یا میں نے کیا کیا۔بس میرادل چاہتا ہے کہ وہ شربت مجھے ملتا رہے ۔ اس شربت سے میرا ذہن ہلکا پھلکا ہوجاتا ہے ،میں خود کو ہواؤں میں اڑتا محسوسکرتاہوں۔
ہمیں سمجھ نہیں آتی کہ ان کے کیا ارادے ہیں؟ وہ لڑکیاں اور ان کے گھر والے ہمارے بھائی سے کیا چاہتے ہیں….. ؟

جواب:اللہ تعالی سے دعا ہے کہ آپ کے بھائی کی حفاظت ہو۔ وہ ہر طرح کے شر سے ، نشے کی لت سے اور خراب لوگوں کا آلہ کار بننے سے محفوظ رہے۔ آمین !
رات سونے سے پہلے اکیس مرتبہ سورہ فتح (48) کی آیت 26 تین تین مرتبہ سورہ فلق ، تین مرتبہ سورہ الناس ،گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اپنے بھائی پر دم کردیں یا اس کا تصور کرکے اس پر دم کردیں اور اس کے لئے اللہ تعالی کے حضور دعا کریں۔
آپ کا بھائی اگر ورد پر راضی ہو تو اس سے کہیں کہ وہ وضو بے وضو کثرت سے یَا مُھِیْمِنُ یَا وَلِیُ یَاسَلَام کاورد کرتا رہے۔

 


***

بھائی ذمہ دار ہوجائے

سوال:ہم چھ بہنیں ہیں۔ ہمارا ایک ہی بھائی ہے۔اس کی عمر اٹھائیس سال ہوگئی ہے لیکن وہ کوئی کام نہیں کرتا۔ دن میں ہر وقت سوتا رہتا ہے۔ شام کے وقت جاگتا ہے ۔ ہلکا پھلکا کچھ کھا پی کر اپنی موٹر سائیکل لے کر گھر سے نکل جاتا ہے۔
رات بھر سڑکوں پر اپنے آوارہ دوستوں کے ساتھ ریس لگاتا اور ون وہیلنگ کرتا ہے۔
تین بہنیں شادی شدہ ہیں۔والد صاحب ریٹائرڈ اوربیمار ہیں۔ والد صاحب کی پینشن اورکچھ جمع پونجی سے ہماراگذارا ہورہا ہے لیکن کب تک …. ہم بہنوں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کی مگر بھائی نے بمشکل انٹر کیاہے ۔
روزگار اور آمدنی کے حوالے سے وہ سنجیدہ نہیں ہے۔ والد صاحب اسے اپنے ایک دوست کی دکان پربٹھاناچاہتے ہیں مگروہ ان کی بات نہیں مانتا۔والد صاحب نے اسے دوتین جگہ ملازمتیں بھی دلوائیں مگر کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کراس نے انکار کردیا ۔

جواب:

رات سونے سےپہلے 101 مرتبہ

 بِسمِ اﷲِالرَّحمٰنِ الرَّ حِیم
بَحَولِ وَقُوَّتِ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اﷲُ اَلْمُھَیْمِنُ الْعَزِیزُ الْجَبَّارُ الْمُتَکَبِّرُ ط 

گیارہ گیارہ مرتبہ درودشریف کے ساتھ پڑھ کر اپنے بھائی کاتصور کرکے دم کردیں اور دعا کریں کہ اس میں احساسِ ذمہ داری آئے، کام میں اُس کا دل لگے اور اسے اپنے فرائض ٹھیک طرح ادا کرنے کی توفیق ملے۔
عمل کی مدت کم از کم چالیس روز ہے۔ناغہ کے دن شمار کرکے بعد میں پورے کریں۔

 

 


***

گٹکا…..

سوال:میرے تین بیٹے ہیں۔ ایک بیٹے کی عمر بیس سال ،دوسرے کی عمر اٹھارہ سال اورسب سے چھوٹے بیٹے کی عمر پندرہ سال ہے۔ تینوں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔
میرا سب سے بڑا بیٹا جب میٹرک میں تھا تو اسکول کے کچھ لڑکوں نے اسے گٹکا کھانے کی عادت ڈال دی تھی۔ شروع میں تو ہمیں پتہ ہی نہیں چلا کیونکہ وہ اسکول میں کھاتاتھا، گھر میں بالکل نہیں کھاتا تھا۔جب ہمیں پتہ چلا تواس کی عادت پختہ ہوچکی تھی۔ ہم نے کوشش کی کہ اس کی یہ عادت ختم ہوجائے ۔ زیادہ کہنے سننے پر وہ گٹکا کھانا چھوڑ دیتا ہے لیکن چارپانچ دن بعد پھر شروع کردیتاہے۔

جواب:

رات سونے سے پہلے 101 مرتبہ سورہ مائدہ (05) کی آیت90گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر تصورکرکے دم کردیں اوردعاکریں۔یہ عمل دوماہ تک جاری رکھیں۔
صبح نہارمنہ اکیس مرتبہ یَا وَدُوْدُ تین تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر پانی پر دم کرکے پلائیں۔یہ عمل ایک ماہ تک جاری رکھیں۔

 

 


***

پینے کی عادت:

سوال:میرے شوہر نے چند سال پہلے کاروبار کو وسعت دینے کے لیے ایک صاحب سے پارٹنرشپ کرلی ۔ زیادہ سرمایہ آنے سے کاروبار میں خوبترقیہوئی۔
شوہر کاروبار کی وجہ سے اکثر راتوں کو گھر سے باہر رہنے لگے۔کبھی گھر میں بھی ان کے دوستوں کی محفلیں ہونے لگیں۔ اکثر دوست رات رات بھر بیٹھے رہتے ہیں ۔پھر دوستوں نے انہیں شراب کی عادت ڈال دی۔ اب وہ اکثر رات کو شراب پیتے ہیں۔
جب وہ میرے پاس آتے ہیں تو ان کے منہ سے شراب کی بو آتی ہے۔ جس سے میری طبعیت خراب ہوجاتی ہے۔ قریب آنے سے منع کرو تو غصہ کرتےہیں۔

جواب:

عشاءکی نماز کے بعد اکتالیس مرتبہ سورہ بقرہ کی آیت نمبر168-169 گیارہ گیارہ مرتبہ درو دشریف کے ساتھ پڑھ کر اپنے شوہر کا تصورکرکے دم کردیں اور اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کریں کہ شوہر کو نشہ سے نجات ملنے کی توفیق عطا ہو۔ اس عمل کو کم از کم چالیس ر وزتک جاری رکھیں۔ ناغہ کے دن شمارکرکے بعدمیں پورے کرلیں۔

 

 


***

امیر لڑکوں کے ساتھ:

سوال:میرے تین بچے ہیں۔ایک بیٹا اوردو بیٹیاں ہیں۔ میرے شوہر گزشتہ دس سال سے روزگار کے سلسلے میں بیرون ملک مقیم ہیں۔ ہرسال تین چار ہفتوں کے لیے پاکستان آتے ہیں۔
میرا بیٹا یونیورسٹی میں پڑھتاہے۔ ایک سال سے بہت تنگ کررہاہے۔ اس کے دوست امیر گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے پاس گاڑیاں ہیں۔ بیٹا گھر سے یونیورسٹی جاتاہے اورسارادن امیر لڑکوں کی گاڑیوں میں گھومتا رہتاہے۔ پڑھائی پرکوئی توجہ نہیں ہے۔ جیب خرچ دس ہزار روپے مہینہ اس کے والد اسے دیتے ہیں تاکہ اسے پڑھائی میں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو لیکن بیٹا دس دن میں پیسے ختم کردیتاہے۔ بقایا بیس دن روزانہ مجھ سے بدتمیزی کرکے پیسےلےجاتاہے۔
اس کی وجہ سے گھر اوربچیوں کے اخراجات پورے کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔ میں نے پیار محبت اورغصہ سے بھی سمجھایا ہے لیکن اس کی سمجھ میں کوئی بات نہیں آتی ۔ اپنےباپ کے لیے بھی نازیبا الفاظ استعمال کرتاہے۔
میرے شوہر کو بیٹے کی ان بری عادتوں کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہے۔ میں ڈرتی ہوں کہ والد کے ساتھ بدتمیزی کی تو بہت بُرا ہوجائے گا۔

جواب:

رات سونے سے پہلے سورہ شوریٰ(42) کی آیت 28:
گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اپنے بیٹے کا تصور کرکے دم کردیں اور فرمانبرداری،سعادت مندی کی دعا کریں۔یہ عمل کم ازکم چالیس روزتک جاری رکھیں۔ناغہ کے دن شمارکرکے بعد میں پورے کرلیں۔
اس کے علاوہ صبح یا شام تین سومرتبہ
اَلْمَلِکُ الْقُدُّوْسُ O
اول آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر پانی پر دم کرکے پلائیں اوردعاکریں کہ بیٹے کا پڑھائی میں دل لگے اوراسے تعلیمی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے اداکرنے کی توفیق ملنے کی دعاکریں۔

 

ستمبر 2016ء

یہ بھی دیکھیں

دعاؤں سے علاج – دفتر اور مکان پر اثرات سے نجات

دفتر اور مکان پر اثرات سے نجات *** کنفرم آرڈر کینسل ہونے لگے: پانچ سال …

دعاؤں سے علاج – خراب رویّے

خراب رویّے *** غرور….. میری چاربیٹیاں ہیں ۔بڑی بیٹی نے ایم کام کیا اور ایک …

ایک تبصرہ

  1. میرا نام عبدالعزیز ہے ۔ میں اپنی نوکری کی وجہ سے بہت پریشان ہوں۔ نوکری اچھی لگ جاتی ہے لیکن سال ہونے سے پہلے ہی ختم ہوجاتی ہے اور آٹھ نو ماہ سے پہلے نہیں لگتی ہے۔برائے مہربانی رہنمائی فرمائیے کیا وجہ ہے اور مجھے کیا کرنا چاہیئے۔ ابھی بھی میں 7 ماہ سے بے روزگار ہوں-

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *