سلسلہ عظیمیہ کے زیر اہتمام
سانگھڑ میں محفلِ میلاد سے
ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی کا خطاب
سلسلہ عظیمیہ کے زیر اہتمام سانگھڑ میں جمعہ 22 نومبر بعد نماز عشاء محفلِ میلاد منعقد ہوئی۔ مراقبہ ہال سانگھڑ شوکت علی اور سسلسلہ عظیمیہ سانگھڑ کے اراکین نے اس محفلِ میلاد میں حاضرین کو خوش آمدید کہا۔
اس محفلِ میلاد میں شرکت کے لیے ڈاکٹر وقاریوسف عظیمی کراچی سے تشریف لائے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ
‘‘اللہ نے اور حضرت محمد رسول اللہ ﷺ نے شوہر و بیوی، والدین و اولاد، رشتہ داروں، اور دیگر سب انسانوں کے حقوق متعین فرمادئیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اولاد کی تربیت والدین کی ذمہ داری ہے۔ والدین کو اپنے بیٹے کو اپنی بیٹی کو اچھی تعلیم دلوانے کااہتمام کروانا چاہیے۔ قرآن پاک کی تعلیم کے لیے اولاد کا معلم والد کو بننا چاہیے ۔ ’’
ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی نے مراقبہ ہال سانگھڑ کے نگراں شوکت علی اور اراکین سلسلہ عظیمیہ کو محفل منعقد کرنے پر مبارک باد دی اور محفل کے اچھے انتظامات کی بہت تعریف کی۔