Notice: Function WP_Scripts::localize was called incorrectly. The $l10n parameter must be an array. To pass arbitrary data to scripts, use the wp_add_inline_script() function instead. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 5.7.0.) in /home/zhzs30majasl/public_html/wp-includes/functions.php on line 6078
ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی کی مراقبہ ہال چنیوٹ آمد – روحانی ڈائجسٹـ
Saturday , 21 September 2024

ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی کی مراقبہ ہال چنیوٹ آمد


ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی کی مراقبہ ہال چنیوٹ  آمد

(رپورٹ: محمدمظاہر)

ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی گزشتہ ہفتہ  تاریخی شہر چنیوٹ اور فیصل آباد کے دورے کے پہلے مرحلے میں مراقبہ ہال چنیوٹ تشریف لائے۔

نگراں مراقبہ ہال پروفیسر محمد طاہر اور اراکین سلسلہ عظیمیہ  کے ملاقات میں سلسلہ عظیمیہ کے مرشد حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی کی طرف سے سلام پہنچایا  ۔  مراقبہ ہال میں وکلاء اور طلبہ کی ایک علمی نشست سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی نے سلسلہ عظیمیہ کے پیغام اور تعلیمات کا ذکر کیا۔

بعد نماز عصر اراکین سلسلہ عظیمیہ اور دیگر افراد کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی نے توحید باری تعالیٰ پر پختہ ایمان، خاتم النبین حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی اتباع، موجودہ دور میں صوفیانہ تعلیمات کی اہمیت، ماڈرن ایجوکیشن، مذہبی اور روحانی تعلیم کے حصول کی ضرورت اور دیگر موضوعات پر بات کی۔ اس موقع پر  فقیر صفدر حسین، سجادہ   نشین فقیر نور احمد نقشبندی، حاجی شوکت حیات علی انجمن  رضائے مصطفیٰ چنیوٹ بھی موجود تھے۔

 قبل ازیں محمد قاسم نے تلاوت قرآن کی اور حافظ محمد امیر حمزہ نے ہدیہ نعت پیش کی۔

نگراں مراقبہ ہال چنیوٹ پروفیسر طاہر نے نظامت کے فرائض انجام دیے اور حاضرین محفل کا شکریہ ادا کیا۔

ڈاکٹر وقار  یوسف عظیمی نے نگراں مراقبہ ہال پروفیسر محمد طاہر کے ساتھ مل کر پودے بھی لگائے۔

یہ بھی دیکھیں

محفلِ میلاد النبیﷺ 2019ء

سلسلہ عظیمیہ کے زیر اہتمام ہفتہ اور اتوار 16 اور 17 نومبر 2019ء کی شب، …

ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی کا دورۂ فیصل آباد

  ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی گزشتہ دنوں چنیوٹ اور فیصل آباد تشریف لائے۔ فیصل آباد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *