Connect with:




یا پھر بذریعہ ای میل ایڈریس کیجیے


Arabic Arabic English English Hindi Hindi Russian Russian Thai Thai Turkish Turkish Urdu Urdu

مردوں میں بانجھ پن میں اضافہ….؟ قدرتی و روحانی علاج


ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی

دنیا بھر میں خصوصاً مغربی ممالک میں مردوں میں تولیدی صحت میں کمی اور مردانہ بانجھ پن میں اضافہ سامننے آرہا ہے۔

 ایشیائی معاشروں میں جن میں پاکستان بھی شامل ہے شادی کے بعد اولاد ہونے میں تاخیر ہو تو عموماً عورت کو ذمہ دار سمجھا جاتا ہے۔ ٹیسٹ اور علاج کے لیے بھی صرف عورت کو ہی کہا جاتا ہے۔ کئی مرد علاج تو ایک طرف اپنا ٹیسٹ کروانے سے بھی انکار کردیتے ہیں۔ اس رویے کی وجہ سے پاکستان ، بھارت، بنگلہ دیش، مشرق وسطیٰ کے ممالک میں مردوں کی تولیدی صحت کے بارے میں درست معلومات  نہیں مل پاتیں۔تاہم کئی سمجھدار  اور تعلیم یافتہ گھرانے ڈاکٹروں سے تعاون کرتے ہوئے عورت اور مرد دونوں کے ٹیسٹ کرواتے ہیں۔ ان ٹیسٹ کے نتائج سے  پتہ چلتا ہے کہ بعض کیسیز میں عورت کو نہیں  بلکہ علاج کی ضرورت مرد کو ہوتی ہے۔

گزشتہ پچیس برسوں میں مردوں کی ازدواجی صحت میں کمی اور باجھ پن میں اضافے کی وجوہات میں دیگر عوامل کے ساتھ ساتھ لیپ ٹاپ (Laptop) کا ٹانگوں پر رکھ  اور موبائل فون کا غیر محتاط  استعمال بھی شامل ہے۔

ہر عمر کے افراد کو لیپ ٹاپ کے استعمال میں بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ لیپ ٹاپ سے خارج ہونے والی حدت ٹانگوں کے ذریعے جسم میں داخل ہو کر مردوں کے تولیدی نظام پر منفی اثرات ڈالتی ہے۔

بہتر ہے کہ لیپ ٹاپ کو  ٹیبل پر رکھ کر استعمال کیا جائے۔ زمین یا بستر پر بیٹھ کر  یا لیٹ کر لیپ ٹاپ استعمال کرنا ہو تو لیپ ٹاپ کو لکڑی یا پلاسٹک کے کسی اسٹینڈ پر رکھ کر استعمال کیا جائے۔

 

جن مردوں کو اولاد پیدا کرنے والے جرثوموں  (Sperms) میں  کسی غیر طبعی صورت حال کا سامنا ہے انہیں اپنے روزمرہ کے معمولات اور غذائی عادات کا جائزہ لینا چاہیے۔

قدرتی (Herbal) علاج

جرثوموں کی تعداد اور حرکات(Sperm Count and Motility)  بڑھانے کے لیے کئی قدرتی اجزا  بھی مفید ہیں۔

ان اجزا میں خار خسک، ثعلب مصری، عاقر قرحا، میتھی دانہ  ، السی، موصلی سفید، تخم ریحاں اور دیگر قدرتی اجزا شامل ہیں۔ ان اجزاء کو مختلف تراکیب کے ساتھ ملا کر مردانہ بانجھ پن   کے علاج میں مفید نسخے بنائے جاتے ہیں۔  

رنگ و  روشنی سے  علاج

کلر تھراپی کے اصولوں کے مطابق بینگنی رنگ کا استعمال تولیدی صحت کی بحالی کے لیے مفید ہے۔ پاکستان میں رنگ و روشنی سے علاج متعارف کروانے کا سہرا میرے والد محترم خواجہ شمس الدین عظیمی کے سر ہے۔ خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے اپنی کتاب رنگ اور روشنی سے علاج میں بانجھ پن کے لیے بینگنی شعاعوں سے تیار کردہ تیل ریڑھ کی ہڈی کے آخری سرے پر مالش کرنا تجویز کیا ہے۔

روحانی علاج

شفاء اللہ کی طرف سے ہے۔ قرآن پاک میں ہے۔

وَاِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِيْنِ۔  سورہ الشعراء (26) آیت 80

انسان کو اولاد بھی اللہ کی طرف سے عطا ہوتی ہے۔جن لوگوں کے ہاں اولاد  ہونے میں تاخیر ہو رہی ہو انہیں علاج کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ سے مسلسل دعا کرتے رہنا چاہیے۔

صبح اور شام اکیس اکیس مرتبہ سورہ آل عمران (3) کی آیت 38 میں سے

رَبِّ هَبْ لِىْ مِنْ لَّـدُنْكَ ذُرِّيَّةً طَيِّبَةً ۖ اِنَّكَ سَـمِيْعُ الـدُّعَآءِ

اول آخر تین تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر پانی پر دم کرلیں۔ یہ دم کیا ہوا  پانی میاں بیوی دونوں پئیں۔

 

 

 

یہ بھی دیکھیں

ٹینشن سے دوری! صحت مند زندگی کے لیے ضروری….

                    ماہرین نفسیات کا کہنا ہے ...

جوان اور صحت مند دل

دھک دھک، دھک…. جی ہاں، دل کی یہی دھڑکن انسان کے زندہ ہونے کا ثبوت ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے