Connect with:




یا پھر بذریعہ ای میل ایڈریس کیجیے


Arabic Arabic English English Hindi Hindi Russian Russian Thai Thai Turkish Turkish Urdu Urdu

مسجد میں بچے … روشن مستقبل

ترکی میں اکثر مساجد میں مختلف مقامات پر آویزاں تختی میں تحریر ہے کہ :

MUHTEREM MÜSLÜMANLAR!
“Camide cemaatla namaz kılarken arka saflarda çocuk sesleri yoksa gelecek nesiller adına
korkun”


‘Dear Muslims, if there are no sounds of children laughing in the back as you are praying, fear
for the next generation’

’’محترم مسلمانو! ، اگر دورانِ نماز آپ کے پیٹھ پیچھے بچوں کے کھیلنے اور ہنسنے کی آوازیں نہیں آرہیں ، تو اپنی آنے والی نسل کے روشن مستقبل کے بارے میں فکرمند ہوجاؤ۔‘‘

 

اس تحریر سے ترکی کی مساجد کے امامین اور علماء لوگوں کو سمجھانا چاہتے ہیں کہ
ہماری مساجد ایسی جگہ ہونی چاہییں جہاں بچوں خوشی خوشی آئیں تاکہ وہ اچھی دوستی اپنائیں ،نماز کی پابندی کی عادت اپنائیں۔ ہمیں چاہیے کہ مسجدوں میں بچوں کی آمد کی ہر ممکن حوصلہ افزائی ہونی چاہیے کیونکہ یہی ہمارے مستقبل کے معمار ہیں اور یہ ایک اچھی فکر ہے ۔

ترکی میں اب فیملی فرینڈلی مساجد کی تعمیرات بھی شروع ہوگئی ہیں۔ نیچے دی گئی تصویر ترکی استنبول کی ایک مسجد کی ہے جس میں دیکھ سکتے ہیں کے مسجد کی کارنر میں ایک بچوں کے کھیلنے کے واسطے پلے لینڈ بنایا ہوا ہے۔۔ترک کہتے ہیں کے پہلے بچوں کو مسجد کی طرف مائل کرنے کی کوشش کرو خواہ وہ کھیلنے کی لالچ میں ہی کیوں نا آئیں۔۔آہستہ آہستہ وہ خود ہی عبادات اور فرائض کی طرف مائل ہوجائیں گے….

آئیں کوشش کریں کہ بچوں کو بھی مساجد میں اچھے رویے کے ساتھ خوش آمدید کہیں اور ایک اچھے مستقبل کی بنیاد رکھیں ۔

 

یہ بھی دیکھیں

جنات، آسیب، شر، سحر،حسد، نظربد اور خوف سے نجات کے لیے دعائیں اور وظائف

جنات، آسیب، شر، سحر،حسد، نظربد اور خوف سے نجات کے لیے دعائیں اور وظائف جنات، ...

مغفرت ڈھونڈتی پھرتی ہے کنہگاروں کو

مغفرتـ ڈھونڈتی پھرتی ہے کنہگاروں کو   ماہِ شعبان کی چودہ تاریخ کی شب ایسے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے