Notice: Function WP_Scripts::localize was called incorrectly. The $l10n parameter must be an array. To pass arbitrary data to scripts, use the wp_add_inline_script() function instead. براہ مہربانی، مزید معلومات کے لیے WordPress میں ڈی بگنگ پڑھیے۔ (یہ پیغام ورژن 5.7.0 میں شامل کر دیا گیا۔) in /home/zhzs30majasl/public_html/wp-includes/functions.php on line 6078
لیور پول ٹیم کے عالمی شہرت یافتہ مصری فٹ بالر محمد صلاح سے متاثر ہوکر اسلام سے متنفر انگریز مسلمان ہوگیا – روحانی ڈائجسٹـ
بدھ , 16 اکتوبر 2024

Connect with:




یا پھر بذریعہ ای میل ایڈریس کیجیے


Arabic Arabic English English Hindi Hindi Russian Russian Thai Thai Turkish Turkish Urdu Urdu
Roohani Digest Online APP
Roohani Digest Online APP

لیور پول ٹیم کے عالمی شہرت یافتہ مصری فٹ بالر محمد صلاح سے متاثر ہوکر اسلام سے متنفر انگریز مسلمان ہوگیا


عالمی شہرت یافتہ مصری فٹ بالر اور لیورپول فٹبال ٹیم کے اسٹرائیکر محمد صلاح غالی Mohamed Salah سے متاثر ہو کرایک انگریز جو اسلام اور مسلمانوں سے سخت نفرت کرتا تھا مشرف بہ اسلام ہوگیا ہے۔ عالمی اخبار ‘‘دی گارڈین’’ کو انٹرویو دیتے ہوئے نومسلم بین برڈ Ben Bird نے کہا کہ وہ لیورپول اسٹرائیکر محمد صلاح کی وجہ سے اسلامو فوبیا کا راستہ چھوڑ کر مسلمان ہونے کی طرف راغب ہوا۔ اس نے کہا کہ محمد صلاح ہی میری انسپائریشن ہے جن کی شخصیت نے واقعتا مجھے متاثر کیا۔ بین برڈ نے بتایا کہ جب میں اسکول میں تھا مجھے مسلمانوں کے ساتھ نفرت تھی۔ لیڈز یونیورسٹی میں مشرق وسطی کے مطالعے سے پہلے انہیں اسلام کے بارے میں شدید غلط فہمی تھی۔
برطانوی نو مسلم کا کہنا تھا میں نے یونیورسٹی میں مصر کے متعدد طلباء سے ملاقات کی۔ جب انہیں پتا چلا کہ میں محمد صلاح میں گہری دلچسپی لیتا ہوں تو وہ مجھے سے گھنٹوں محمد صلاح کی باتیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ میں محمد صلاح کو سمجھنے کے ساتھ ساتھ اسلام کو سمجھتا گیا۔ اس کا کہنا ہے کہ کئی لوگ قرآن کے بارے میں پڑھتے ہیں تو مختلف سوچ رکھتے ہیں۔ میڈیا میں اسلام کی اصل تصویر پیش نہیں کی جاتی۔نومسلم بین برڈ میں مسلم کمیونٹی میں نیا ہوں اور میرا دل مطمئن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام قبول کرنے کےبعد انسان کے شعور اور کردار میں پختگی آتی ہے،نومسلم بین برڈ کہتے ہیں کہ میں اب اپنے دوست احباب کو بھی یہی پیغام دیتا ہوں‌کہ وہ اسلام کا مطالعہ کریں‌۔

 

مصری فٹ بالر محمد صلاح کیا کرتے ہیں….؟

مصری فٹ بالر محمد صلاح کا شمار برطانوی لیورپول ٹیم کے ممتاز کھلاڑیوں‌ میں ہوتا ہے، محمد صلاح کو برطانیہ میں‌ مسلمانوں کا نمائندہ تصور کیا جاتا ہے، محمد صلاح اپنی دولت کو مستحق لوگوں میں باٹنے کی وجہ سے ہر خاص و عام کا دل جیت رہے ہیں، فٹ بال سے حاصل ہونے والی دوست سے انہوں نے کئی فلاحی منصوبے شروع کیے ہیں۔ صلاح نے اسکول اور ہسپتال بنوائے ہیں، حال ہی میں ایک بڑی رقم خرچ کرکے عوام کے لیے پینے کے صاف پانی کے پلانٹ لگائے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

قلب کے اسرار و رموز

عرصہ دراز سے ہم یہ سنتے اور بولتے آرہے ہیں کہ انسانی جذبات و خیالات …

جنات، آسیب، شر، سحر،حسد، نظربد اور خوف سے نجات کے لیے دعائیں اور وظائف

جنات، آسیب، شر، سحر،حسد، نظربد اور خوف سے نجات کے لیے دعائیں اور وظائف جنات، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے