Notice: Function WP_Scripts::localize was called incorrectly. The $l10n parameter must be an array. To pass arbitrary data to scripts, use the wp_add_inline_script() function instead. براہ مہربانی، مزید معلومات کے لیے WordPress میں ڈی بگنگ پڑھیے۔ (یہ پیغام ورژن 5.7.0 میں شامل کر دیا گیا۔) in /home/zhzs30majasl/public_html/wp-includes/functions.php on line 6078
محفلِ میلاد النبیﷺ 2019ء – روحانی ڈائجسٹـ
جمعہ , 13 ستمبر 2024

محفلِ میلاد النبیﷺ 2019ء


سلسلہ عظیمیہ کے زیر اہتمام ہفتہ اور اتوار 16 اور 17 نومبر 2019ء کی شب، مرکزی مراقبہ ہال میں محفل میلاد منعقد ہوئی۔

مرکزی محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی نے کہا کہ
اللہ کے آخری نبی، رحمت اللعالمین ،حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذکر کے لئے محفل میلاد منعقد کرنا ، محفل میلاد میں شرکت کرنا باعث سعادت عمل ہے۔ حضور علیہ السلام کی شان میں کلام لکھنا ، نعتیہ کلام پڑھنا، نعت سننا یہ سارے کام مبارک و مسعود ہیں۔ نعتیں سن کر ہمارے دل کو تسکین ملتی ہے اور روح کو قرار محسوس ہوتا ہے۔
الحمداللہ سلسلہ عظیمیہ کے اراکین پاکستان کے کئی شہروں میں اور دنیا کے کئی ممالک میں محافل میلاد منعقد کرکے اپنے آقا و مولا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں سلسلہ عظیمیہ کی جانب سے ہدیہ پیش کرنے کا اہتمام کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ رسول اللہ کے ارشادات کی تعمیل میں علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے۔ اولاد کی تعلیم میں والدین خصوصاً والد کا کردار بہت اہم ہے ۔ والد کو اولاد کے لیے معلم کا کردار بھی ادا کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ قرآنی احکامات اور تعلیمات نبوی پر عمل کرکے ہمارا معاشرہ صحت مند ، تعلیم یافتہ اور خوش حال ہو سکتا ہے۔
محفل میلاد میں خطبہ حجۃ الوداع کے نکات انجینئر سہیل احمد، ڈاکٹر نورمحمد اورمحترمہ حمیرا صدف نے پیش کیے۔


قبل ازیں سلسلہ عظیمیہ کراچی ٹاؤن کے نگراں سید دلاور علی اور خاتون نگراں محترمہ غزالہ نعیم نے شرکا کو خوش آمدید کہتے ہوئے بتایا کہ یہ محفل میلاد رسول اللہ کے غلام محمد عظیم برخیا ، رسول اللہ کے غلام خواجہ شمس الدین عظیمی اور سب اراکین سلسلہ کی جانب سے نبی کریم علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت اقدس میں ہدیہ صلوٰۃ پیش کرنے کے لیے منعقد کی گئی ہے۔
اس محفل میلاد میں پاکستان کے مایہ ناز نعت خواں الحاج صدیق اسماعیل، اسد ایوب، شفیق احمد ، ناصر یامین جنید چشتی ، بین الاقوامی معروف خاتون نعت خواں حوریہ رفیق، نورین فائز، سارا متین نے ہدیہ نعت پیش کرکے سامعین میں عشق رسول کی جذبات کو فروزاں کیا۔


محفل میلاد کے آغاز میں معروف قاری صاحبزادہ محمود احمد نے بہت خوش الحانی کے ساتھ تلاوت کی۔ تقریب میں نظامت کے فرائض جناب شیرمحمد اور معروف براڈ کاسٹر محترمہ نوارہ مختار نے انجام دیئے۔
محفل میلاد میں سب شرکا نے نعت خوانوں کے ساتھ ہدیہ صلوۃ و سلام پیش کیا۔ اجتماعی سلام کے بعد ہونے والی دعا میں پاکستان کے استحکام وسلامتی، قوم کی ترقی و خوشحالی ، امۃ مسلمۃ کی خیرو عافیت اور ساری دنیا کے لیے امن اور بھلائی کی دعائیں مانگی گئیں۔
سلسلہ عظیمیہ کے امام حضرت محمد عظیم برخیا کے درجات کی بلندی ، حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کی صحت اور تندرستی کے ساتھ درازی عمر، سب اراکین سلسلہ عظیمیہ اور حاضرین مجلس کی مرادیں پوری ہونے اور ان پر اللہ کی رحمتیں ، برکتیں ، نعمتیں نازل ہونے کی دعا کی گئی۔
حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب علالت کی وجہ سے محفل میلاد میں نہ آ سکے۔ انہوں نے اپنے کمرے سے محفل میلاد کی کاروائی کچھ دیر ملاحظہ کی۔

 

جھلکیاں

  • ٭….محفل میلاد میں سینکڑوں مرد و خواتین، بچے، نوجوان اور  بزرگ  بہت عقیدت و احترام کے ساتھ شریک ہوئے۔
  • ٭…. سلسلہ عظیمیہ کے اراکین پر مشتمل مرکزی مراقبہ ہال کی کئی کمیٹیوں اور کراچی ٹاؤن کے ذمہ داران نے میلاد کے انتظامات اور شرکاء محفل کی سہولتوں کے لیے بہت اچھے انتظامات کیے۔
  • ٭…. ممبران کراچی سے بھی بڑی تعداد میں  محفل میلاد میں شریک ہوئے۔ ٭…. پاکستان کے ممتاز ثناء خوانوں نے سوز و گداز کے ساتھ نعتیہ کلام پیش کرکے حاضرین محفل کے جذبوں کی خوب ترجمانی کی۔
  • ٭…. شیخ سعدی، شرف الدین بوصیری، عبدالرحمٰن جامی، اعلیٰ حضرت احمد رضا خان، پیر مہر علی شاہ، اکبر وارثی اور دیگر شعراء کے نعتیہ کلام پیش کیے گئے۔

 

اس تقریب کی چند تصاویر……….

 

یہ بھی دیکھیں

ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی کا دورۂ فیصل آباد

  ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی گزشتہ دنوں چنیوٹ اور فیصل آباد تشریف لائے۔ فیصل آباد …

ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی کی مراقبہ ہال چنیوٹ آمد

ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی کی مراقبہ ہال چنیوٹ  آمد (رپورٹ: محمدمظاہر) ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے