سیب اپنی غذائیت کے لحاظ سے دنیا کا مشہور پھل ہے۔ بچے ، بوڑھے ، صحت مند اور مریض اسے رغبت سے کھاتے ہیں. ،یہ پھل زود ہضم اور بہت سے فوائد کا حامل ہے۔
سیب کی تقریباً چار ہزار قسمیں ہیں جو سینکڑوں سال سے حاصل کی جارہی ہیں، ان اقسام کو تین گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ایک وہ جو پکنے کے بعد خوراک کے طور پر استعمال ہوتا ہے، دوسرے جام، جیلی اور مربے وغیرہ کی شکل میں محفوظ کیا جاتا ہے، تیسرے وہ جو ترکاری کے طور پر پکایاجاتا ہے۔ تازہ سیب میں چودہ فیصد پانی ہوتا ہے، اس میں شکر اور پروٹین زیادہ ہوتی ہے، سیب میں سب سے زیادہ پروٹین ہوتی ہے۔ اس کے چھلکے میں وٹامن سی کافی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ ایک سو گرام سیب کے گودے میں غذائی طاقت 24 حرارے ہوتی ہے۔
ننھے بچوں کے پیٹ کے امراض کے لیے سیب خاص طور پر فائدہ مند ہے ۔سیب کھانے سے ایک نئی طاقت کا جسم میں احساس ہوتا ہے۔ فاسفورس اور فولاد کی موجودگی کے باعث یہ پھل ایک بہترین غذا بھی ہے۔ سیب ، دماغی صلاحیتوں میں بھی اضافہ کرتا ہے۔
یونانی طبیب سیب کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں۔ طب میں ضعف قلب اور کمزوری کے لیے سیب کا مربہ بکثرت استعمال کروایا جاتا ہے۔ سیب فرحت پیدا کرتا ہے، دل و دماغ جگر اور معدہ کو قوت بخشتا ہے اور سوکھے جسم کو فربہ کرتا ہے۔
بے خوابی کے لیے
میٹھے سیب کا 200 گرام رس نکال کر اس میں تین گرام بہی دانے پوٹلی باندھ کر جوش دیں اور ٹھنڈا ہونے پر پی لیں ۔
جگر کی چستی کے لیے
کچھ لوگوں کاکام بیٹھے رہنے کا ہوتا ہے، اس سے جگر کے فعل میں سستی آ جاتی ہے اور جسمانی اور ذہنی صلاحیتیں زنگ آلودہ ہوجاتی ہیں، جسم کمزور ہونے لگتا ہے اس کے تدارک کے لیے ایک عدد میٹھا بڑا سیب لے کر پھانکیں کرکے چینی پلیٹ میں ایسی جگہ رکھیں جہاں چاند کی روشنی بخوبی پڑے، صبح اٹھ کرکھالیں ،ایک ڈیڑھ ماہ اس طرح سیب کھانے سے آپ اپنے اندر حیرت.انگیز تبدیلی محسوس کریں گے۔
بھوک بڑھانے کے لیے
اگر آپ کا معدہ کمزور ہوچکا ہے اور کچھ کھانے پینے کو دل نا چاہتا، ہو کمزوری بڑھ رہی ہو تو ایک ترش سیب کا رس نکال کر آٹے میں ملا کر پکا کر کھائیں، چند روز کے بعد بھوک از خود پیدا ہوگی۔ تازہ سیب کے رس میں سیاہ مرچ، زیرہ اور نمک کا سفوف چھڑک کر پینے سے معدے کو تقویت ملتی ہے اور بھوکلگتی ہے ۔
تقویت دماغ کے لیے
ایک کلو چھیلے ہوئے سیب کے لیے ایک کلو چینی لے کر اس میں ڈھائی سو گرام پانی ڈال کر قوام تیار کرلیں اور اس میں سیب کی کاشیں ڈال کر بیس منٹ تک لگائیں اور رات پھر پڑا رہنے دیں اور پھر پکائیں ،خوب گاڑھا ہوجائے تو اتارلیں، چاندی کےورق لگا کر حسبِ خواہش استعمال کریں، مقوی قلب اور مقوی دماغ ہے۔
معدے کے امراض کے لیے
حلوہ سیب تیار کریں -سیب لے کر صاف کرلیں اور ہلکے پانی کا چھینٹا دے کر دم دیں۔ حسبِ خواہش چینی یا شہد ملا کر نوش فرمائیں ۔ دل اور معدے کے امراض کے لیے مفید ہے۔
جگر اور معدے کے لیے
میٹھے سیب کا رس لے کر جوش دیں جب چوتھائی حصہ رہ جائے تو نصف وزن شہد ملا کر پکائیں اور قوام گاڑھا کریں اس کے بعد اتار کر سرد کرلیں اس کی خوراک چھ گرام سے بارہ گرام تک ہے۔ جگر اور معدے کو تقویت دیتا ہے اور غشی کو دور کرتا ہے۔
جلدی ہضم ہونے کے لیے
ترش ذائقہ سیب دھو کر باریک ٹکڑے کر کے کسی پتیلی میں ڈال کر اتنا پانی ڈالیں جس میں وہ ڈوب جائیں۔ ایک کلو میں ایک اونس کے حساب سے لیموں کا رس شامل کرلیں اور آگ پر پکائیں جب سیب کے ٹکڑے نرم ہوجائیں تو اس میں چینی ملادیں اور خوب پکنے دیں باریک بلبلے آنے لگیں تو اتارلیں اسے کسی پیالہ میں ڈال کر چند منٹ تک رکھیں اور پھر کسی کھلی پلیٹ میں الٹ دیں یہ ایک زود ہضم جیلی ہے۔
پیاس میں مفید
یہ بالکل آسان نسخہ ہے زیادتی پیاس کے وقت ایک سیب کا ایک ٹکڑا لیں اور اس کو اپنے منہ میں رکھ کر چوسنا شروع کردیں، آپ کو خود ہی چند لمحات میں معلوم ہوجائے گا کہ پیاس ختم ہوچکی ہے۔
تپ دق کے لیے
مریض کوسیب مسلسل استعمال کرائیں، اس سے پھیپھڑوں کے نظام پر کافی اچھا اثر پڑتا ہے .
مقوی دماغ
سیب میں فاسفورس کا جزو پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے سیب ایک مقوی غذا بن گیا ہے، اس لیے دماغی کام کرنے والے اصحاب کے لیے یہ ایک نعمت خداداد ہے۔ آپ روزانہ نہار منہ دو تین سیب کھالیں اس کے بعد دودھنوش فرمائیں۔