Notice: Function WP_Scripts::localize was called incorrectly. The $l10n parameter must be an array. To pass arbitrary data to scripts, use the wp_add_inline_script() function instead. براہ مہربانی، مزید معلومات کے لیے WordPress میں ڈی بگنگ پڑھیے۔ (یہ پیغام ورژن 5.7.0 میں شامل کر دیا گیا۔) in /home/zhzs30majasl/public_html/wp-includes/functions.php on line 6078
نوجوان لڑکوں کو گمراہی سے کیسے بچایا جائے؟ – روحانی ڈائجسٹـ
بدھ , 11 دسمبر 2024

Connect with:




یا پھر بذریعہ ای میل ایڈریس کیجیے


Arabic Arabic English English Hindi Hindi Russian Russian Thai Thai Turkish Turkish Urdu Urdu
Roohani Digest Online APP
Roohani Digest Online APP

نوجوان لڑکوں کو گمراہی سے کیسے بچایا جائے؟

 

نوجوان لڑکوں کو گمراہی سے کیسے بچایا جائے؟….

سوال: ہم چھ بہنیں ہیں اور ہمارے دو بھائی ہیں۔بڑے بھائی کی عمر اٹھائیس سال ہوگئی ہے لیکن وہ کوئی کام نہیں کرتا۔ دن میں ہر وقت سوتا رہتا ہے۔ شام کے وقت جاگتا ہے ۔ ہلکا پھلکا کچھ کھا پی کر اپنی موٹر سائیکل لے کر گھر سے نکل جاتا ہے۔ رات بھر سڑکوں پر اپنے آوارہ دوستوں کے ساتھ ریس لگاتا اور ون وہیلنگ کرتا ہے۔
تین بہنیں شادی شدہ ہیں۔والد صاحب ریٹائرڈ اوربیمار ہیں۔ والد صاحب کی پینشن اورکچھ جمع پونجی سے ہماراگذارا ہورہا ہے لیکن کب تک …. ہم بہنوں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کی مگر بڑے بھائی نے بمشکل انٹرکیاہے ۔
ہمارا بھائی روزگار اور آمدنی کے حوالے سے سنجیدہ نہیں ہے۔ والد صاحب اسے اپنے ایک دوست کی دکان پربٹھاناچاہتے ہیں مگروہ ان کی بات نہیں مانتا۔والد صاحب نے اسے دوتین جگہ ملازمتیں بھی دلوائیں مگر کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کراس نے انکار کردیا ۔ اس کی دیکھا دیکھی چھوٹا بھائی بھی پڑھنے لکھنے میں بالکل دھیان نہیں دیتا، سارا سارا دن اپنے آوارہ دوستوں کے ساتھ پھرتا رہتا ہے۔ روز روز محلے سے اس کی شکایات موصول ہونے لگی ہیں۔
محترم وقار عظیمی صاحب….! آپ سے درخواست ہے کہ کوئی ایسا وظیفہ بتادیں کہ ہمارے دونوں بھائی گمراہی سے باز آجائیں اور ان میں احساس ذمہ داری پیدا ہو۔
۔۔  

<!….AD>

 


<!….AD>

 

جواب:رات سونے سےپہلے 101 مرتبہ

 

 بِسمِ اللہ ِالرَّحمٰنِ الرَّ حِیم
بَحَولِ وَقُوَّتِ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ اَلْمُھَیْمِنُ الْعَزِیزُ الْجَبَّارُ الْمُتَکَبِّرُ ط

 

گیارہ گیارہ مرتبہ درودشریف کے ساتھ پڑھ کر اپنےبھائیوں کاتصور کرکے دم کردیں اور دعا کریں کہ ان میں احساسِ ذمہ داری آئے، کام اور پڑھائی میں اُن کا دل لگے اور انہیں اپنے فرائض ٹھیک طرح ادا کرنے کی توفیق ملے۔
یہ عمل کم از کم چالیس روز تک جاری رکھیں۔
ناغہ کے دن شمار کرکے بعد میں پورے کریں۔

 

یہ بھی دیکھیں

شوہر کے جیل سے رہا ہونے کے بعد، بیوی کے بدلے ہوئے رویے

شوہر کے جیل سے رہا ہونے کے بعد، بیوی کے بدلے ہوئے رویے سوال:   میں …

روحانی ڈاک – ستمبر 2020ء

   ↑ مزید تفصیلات کے لیے موضوعات  پر کلک کریں↑   ***   اولاد نرینہ کے لیے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے