Notice: Function WP_Scripts::localize was called incorrectly. The $l10n parameter must be an array. To pass arbitrary data to scripts, use the wp_add_inline_script() function instead. براہ مہربانی، مزید معلومات کے لیے WordPress میں ڈی بگنگ پڑھیے۔ (یہ پیغام ورژن 5.7.0 میں شامل کر دیا گیا۔) in /home/zhzs30majasl/public_html/wp-includes/functions.php on line 6078
شوہر کی محبت اور توجہ کیسے ملے….؟ – روحانی ڈائجسٹـ
بدھ , 16 اکتوبر 2024

Connect with:




یا پھر بذریعہ ای میل ایڈریس کیجیے


Arabic Arabic English English Hindi Hindi Russian Russian Thai Thai Turkish Turkish Urdu Urdu
Roohani Digest Online APP
Roohani Digest Online APP

شوہر کی محبت اور توجہ کیسے ملے….؟

شوہر کی محبت اور توجہ کیسے ملے….؟

سوال:
میری شادی کو ڈیڑھ سال ہوچکا ہے لیکن مجھے اب تک دلی سکون حاصل نہیں ہوا۔ شوہر میں وہ بات نہیں جو ایک صحت مند شوہر میں ہونا چاہیے۔وہ روکھے روکھے اور سردرہتے ہیں۔ میں نے ڈیڑھ سال میں کبھی ان کو خوش دلی سے ہنستے بولتے نہیں دیکھا۔ وہ خاموش خاموش رہتے ہیں اور اپنے کام سے کام رکھتے ہیں۔
ہرعورت کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا شوہراس کے اچھے کام کو سراہے۔ میں کتنا بھی اچھا کام کروں لیکن میرے شوہر کبھی میری تعریف نہیں کرتے۔
میرے شوہر کی آمدنی بہت کم ہے۔ تقریباً ہر ماہ ادھار لینا پڑ جاتا ہے۔ معاشی بہتری کے لیے بھی میرے شوہر نے کبھی کچھ نہیں سوچا۔ شوہر کے سرد رویے اور مالی تنگی سے مجھے نہ تو ازدواجی خوشیاں مل رہی ہیں نہ ہی زندگی کی دوسری ضرورتیں ڈھنگ سے پوری ہو پارہی ہیں۔
میری خواہش ہے کہ ہماری معاشی پریشانی دورہو۔ شوہر کی سرد مہری ختم ہوکر ان میں
زندہ دلی آجائے۔

جواب:
ازدواجی لحاظ سے مرد کا کمزور ہونا خود اس مرد کے لیے بہت زیادہ شرمندگی اور شدید نفسیاتی دباؤ کا سبب بنتا ہے۔ اپنی کم زوری کا ادراک رکھنے والے کئی مرد شادی سے پہلے اپنا علاج کروانے کی کوشش کرتے ہیں۔ کمزوری میں مبتلا کئی مرد شادی نہیں کرنا چاہتے اور اپنے گھر والوں کی جانب سے شادی کے اصرار پر بہانہ بازی اور ٹال مٹول سے کام لیتے رہتے ہیں۔
جن مردوں کو اس بات کا علم ہو کہ وہ اپنی زوجہ کے ازدواجی حقوق ٹھیک طرح ادا نہیں کرسکیں گے انہیں اپنی صحت یابی تک شادی نہیں کرنی چاہیے۔
کم زوری دور کرنے کے لیے بعض مقوی مغذیات، پھلوں اور سبزیوں کے استعمال بھی مفیدہیں۔
شوہر کی جانب سے ستائش اور محبت کا اظہار عورت کی جذباتی ضرورت اور بیوی کا حق ہے۔ اس ضرورت کی مناسب طور پر تکمیل نہ ہورہی ہو تو عورت کو شوہر سے گلہ شکوہ کرتے رہنے یا خاموشی سے اندر ہی اندر کڑھتے رہنے کے بجائے حکمت کے ساتھ اپنے مثبت ردِ عمل سے شوہر کی اصلاح کی کوشش کرنی چاہیے۔
یہ مثبت ردِ عمل کس طرح ظاہر کیا جائے….؟ اس کا ایک طریقہ یہ ہے کہ اپنے شوہر کی چھوٹی چھوٹی باتوں پر بھی ان کے ساتھ بھرپور خوشی کا اظہار کیا جائے۔ ان کی سرد مہری کی براہ راست نشان دہی کرنے کے بجائے عملی طور پر یہ احساس دلایا جائے کہ ان کی ذرا سی توجہ آپ کو کتنی خوشی فراہم کرتی ہے۔ آپ انہیں بتائیں کہ آپ سے متعلق ان کی فلاں بات پر آپ کا سارا دن بہت اچھا گزرا۔
ہوسکتا ہے شروع شروع میں وہ ان باتوں کو درست طور پر سمجھ نہ پائیں لیکن آپ کی جانب سے مستقل مزاجی کے ساتھ پرمسرت رویے کا اظہار رفتہ رفتہ ان کے احساسات پر اثر انداز ہوگا اور ان شاء اللہ  آپ کو اپنے شوہر کی بھرپور توجہ ملنےلگےگی۔
بطور روحانی علاج رات سونے سے پہلے اکتالیس مرتبہ سورۂ اخلاص اول آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اپنے شوہر کا تصور کرکے دم کردیں ۔
یہ عمل کم از کم چالیس روز تک جاری رکھیں۔

روحانی ڈاک : ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی
روحانی ڈائجسٹ جولائی 2023ء

یہ بھی دیکھیں

روحانی ڈاک – ستمبر 2020ء

   ↑ مزید تفصیلات کے لیے موضوعات  پر کلک کریں↑   ***   اولاد نرینہ کے لیے …

روحانی ڈاک – اگست 2020ء

   ↑ مزید تفصیلات کے لیے موضوعات  پر کلک کریں↑   *** مالی مشکلات سے نجات کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے