پیر , 9 ستمبر 2024

شوہر کی غیر عورتوں میں دلچسپی

 

شوہر کی غیر عورتوں میں دلچسپی ختم کرنے کے لیے کیا کیا جائے…..؟

سوال: میری شادی کو چار سال ہوچکے ہیں، میرے دو بیٹے ہیں۔ میرا سسرال مالی طور پر بھی کافی مستحکم ہے۔ جب میری نئی نئی شادی ہوئی تھی تو مجھے پتہ چلا کہ میرے شوہر خواتین کے ساتھ بہت زیادہ گھل مل جانے والے شخص ہیں۔ ہم کسی تقریب میں جاتے تو یہ وہاں غیرعورتوں سے باتیں شروع کردیتے تھے۔ کچھ عورتیں ان سے ہنسی خوشی بات کرلیا کرتیں تو کچھ بہت برا مناتیں اور مجھ سے ان کی شکایت کرتیں۔ کچھ دن بعد مجھ پر یہ انکشاف ہوا کہ ان کا چند عورتوں سے باہر بھی میل جول ہے۔ میں نے ساس سسر سے شکایت کی ، لیکن کوئی فائدہ نہ ہوا۔
میں ایک بن ماں باپ کی لڑکی ہوں، صرف ایک بڑی بہن کے علاوہ میرا دنیا میں کوئی نہیں۔ اس بات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شوہر مجھے بار بار چھوڑ دینے یا دوسری شادی کرنے کی دھمکی دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ میں جو کررہا ہوں مجھے کرنے دو۔
اب ان کی دیدہ دلیری اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ گھر میں بھی غیرعورتوں سے باتیں کرتے ہیں جبکہ میں کمرے میں بیٹھی روتی رہتی ہوں۔ میری سمجھ نہیں آتا کہ آخر میں کیاکروں….؟ 

<!….AD>

 


<!….AD>

 

 

جواب: صبح کے وقت وضو کرکے اکیس مرتبہ :


لَّا إِلَـٰهَ إِلَّا أَنتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنتُ مِنَ الظَّالِمِينَ O اللَّهُ نُورُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ O لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌO

 سات سات مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر پانی پر دم کرکے شوہر کو پلائیں اور ان کی اصلاح کے لیے دعا کریں۔
یہ عمل کم از کم چالیس روز تک جاریرکھیں۔
ناغہ کے دن بعد میں پورے کرلیں۔

یہ بھی دیکھیں

شوہر کے جیل سے رہا ہونے کے بعد، بیوی کے بدلے ہوئے رویے

شوہر کے جیل سے رہا ہونے کے بعد، بیوی کے بدلے ہوئے رویے سوال:   میں …

روحانی ڈاک – ستمبر 2020ء

   ↑ مزید تفصیلات کے لیے موضوعات  پر کلک کریں↑   ***   اولاد نرینہ کے لیے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے