Notice: Function WP_Scripts::localize was called incorrectly. The $l10n parameter must be an array. To pass arbitrary data to scripts, use the wp_add_inline_script() function instead. براہ مہربانی، مزید معلومات کے لیے WordPress میں ڈی بگنگ پڑھیے۔ (یہ پیغام ورژن 5.7.0 میں شامل کر دیا گیا۔) in /home/zhzs30majasl/public_html/wp-includes/functions.php on line 6078
ہمت کرے انساں تو کیا ہو نہیں سکتا…. – روحانی ڈائجسٹـ
ہفتہ , 2 نومبر 2024

Connect with:




یا پھر بذریعہ ای میل ایڈریس کیجیے


Arabic Arabic English English Hindi Hindi Russian Russian Thai Thai Turkish Turkish Urdu Urdu
Roohani Digest Online APP
Roohani Digest Online APP

ہمت کرے انساں تو کیا ہو نہیں سکتا….


خوشی و غم اور کامیابی و ناکامی کی آنکھ مچولی زندگی بھر انسان کے ساتھ چلتی رہتی ہے، اچھے برے دن ہماری زندگی کا لازمہ ہیں، اس حوالے سے انسانی سوچ کا کردار سب سے اہم ہوتا ہے،   زندگی میں ہمارے ساتھ کبھی بھی کچھ غلط نہیں ہوتا۔ اگر کچھ غلط ہوسکتا ہے تو ، صرف ہمارے نقطہ نظر۔  ہماری زندگی ایسے ہی بن جاتی ہے جیسے ہم دیکھتے ہیں۔  ناکامی، محرومی، رکاوٹ اور کمزوری جسم میں نہیں بلکہ دماغ میں ہے۔

انسان کی کامیابی  یا ناکامی اس کی جسمانی اعضاء کی درستی سے ہرگز مشروط نہیں ہے۔کامیابی کے لیے ذہنی اور فکری صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ غیر متزلزل یقین، مصمم ارادہ اور آگے بڑھنے کی صلاحیت و خواہش بہت ضروری ہوتی ہے۔ دنیا میں  کم ہی سہی لیکن ایسی مثالیں موجود ہیں جن میں کسی مرد یا عورت نے    بیماری یا معذوری کو اپنی راہ کی رکاوٹ نہیں بننے  دیا اور  بڑی بڑی کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے دوسرے انسانوں کو  حوصلہ فراہم کیا۔

نابینا خاتون ہیلن کیلرHelen Keller   ہوں ، 25 سال کی عمر میں کینسر کا مریض بننے والے سائیکلسٹ  لینس آرمسٹرونگ Lance Armstrong ہوں،  جسمانی طور پر معذور طبیعات دان اسٹیفن ہاکنگ  Stephen Hawking،    ان سب ہستیوں نے شدید معذوری کے باوجود  اپنی زندگی بہت پروقار طریقے سے گزاری اور  انہوں نے دنیا کو بہت کچھ دیا۔

ایسی ہی ہستیوں میں پاکستان کی  ایک خاتون منیبہ مزاری Muniba Mazari   بھی ہیں۔   ایک روڈ ایکسیڈنٹ میں  شدید زخمی ہوکر معذور ہوجانے کے باوجود منیبہ نے ہمت نہیں ہاری  اور  مشکلات کا مقابلہ کرتے ہوئے، دوسروں کے لیے شان دار قابلِ تقلید مثال بنیں ۔   اپنے عزم و ہمت سے منیبہ اس شعر کی عملی تفسیر بن گئیں

وہ کونسا عقدہ ہے جو وا ہو نہیں سکتا
ہمت کرے انساں تو کیا ہو نہیں سکتا

 

آئیے درج ذیل ویڈیو میں مبینہ مزاری کے  عزم و ہمت کی کہانی  ان  ہی کی زبانی سنتے ہیں۔

بشکریہ  ٹیڈ ایکس ،  وی ٹیوب، اپیکس اسکول، اردو صفحہ….

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

مزید دیکھیے :

 

https://youtu.be/RF553vxCbcU

 

یہ بھی دیکھیں

کامیاب اور پُر اثر لوگوں کی 7 عادتیں ۔ قسط 6

  قسط نمبر 6         گاؤں میں ایک غریب لڑکا رہتا تھا، …

شکریہ ۔ قسط 7

   ہم زندگی بھر چھوٹی چھوٹی خوشیوں اور بڑے بڑے رشتوں کو صرف پیسے کے …

ایک تبصرہ

  1. Online roohani digest ki website bohat achi jarai hay allah roohani digest ko bohat taraqee ata karay main roohani digest kay lia kaam krna chahri hn

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے