Notice: Function WP_Scripts::localize was called incorrectly. The $l10n parameter must be an array. To pass arbitrary data to scripts, use the wp_add_inline_script() function instead. براہ مہربانی، مزید معلومات کے لیے WordPress میں ڈی بگنگ پڑھیے۔ (یہ پیغام ورژن 5.7.0 میں شامل کر دیا گیا۔) in /home/zhzs30majasl/public_html/wp-includes/functions.php on line 6078
لوگ مجھے تنگ کر رہے ہیں! – روحانی ڈائجسٹـ
بدھ , 11 دسمبر 2024

Connect with:




یا پھر بذریعہ ای میل ایڈریس کیجیے


Arabic Arabic English English Hindi Hindi Russian Russian Thai Thai Turkish Turkish Urdu Urdu
Roohani Digest Online APP
Roohani Digest Online APP

لوگ مجھے تنگ کر رہے ہیں!

آفس میں لوگ مجھے تنگ کر رہے ہیں! 

اس پوسٹ کو دیگر زبان میں پڑھیے :

اردو : انگریزی عربی : ہندی 

سوال:  میں ایک ادارے میں تین سال سے کام کررہاہوں۔ چھ ماہ پہلے ادارے نے مجھے دوسرے شہر میں ٹرانسفر کردیا تھا۔ جب سے میں یہاں آیا ہوں پریشان ہوگیا ہوں۔ اس برانچ کے لوگ مجھے ناحق تنگ کرتے ہیں،کبھی کوئی لیٹر آگے پیچھے کردیتے ہیں توکبھی کوئی فائل چھپا دیتے ہیں جس کی وجہ سے میں وقت پرکام ختم نہیں کر پاتا اورمجھے دیر تک آفس میں بیٹھنا پڑتاہے۔
میں نے اپنے آفس انچارج سے اسٹاف کے رویہ کے بارے میں بات کی تووہ کہتے ہیں کہ میں کیا کرسکتا ہوں ،یہ تم لوگوں کا آپس کا معاملہ ہے۔ اپنی ٹیبل پر حل کرو۔ اب میرے پاس دوبارہ شکایت لے کر نہیں آنا۔

محترم وقار صاحب ! میں سیدھا سادہ آدمی ہوں۔ ایمان دار ی سے کام کرتا ہوں ۔اسٹاف کے بعض شریرلوگوں کی وجہ سے میں ہر وقت پریشان اورڈپریس رہنے لگاہوں۔….


 


 

 

جواب:  کسی ادارے میں نئی جگہ جاکر ایڈجسٹ ہونے میں کچھ وقت تولگ ہی جاتاہے۔اس دوران وہاں کام کرنے والے افراد کے ساتھ دوستانہ رویہ اختیارکرنا چاہیے۔ انہیں یہ نہیں جتانا چاہیے کہ آپ بہت کچھ جانتے ہیں۔کام کو خوب اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ اس کے بجائے نئی جگہ پر ساتھیوں سے کہنا چاہیے کہ یہاں ایڈجسٹ ہونے میں وہ لوگ آپ کی مدد کریں۔آپ کو کام آتا ہو پھر بھی مختلف امور میں ان سے مشورہ لیتے رہیں اورمشورہ اورتعاون پر ان کا شکریہ ادا کریں۔
عشاء کی نماز کے بعد 101 مرتبہ سورہ یونس 10کی آیت85-86:


فَقَالُوْا عَلَى اللّـٰهِ تَوَكَّلْنَاۚ رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِّلْقَوْمِ الظَّالِمِيْنَ O
وَنَجِّنَا بِرَحْـمَتِكَ مِنَ الْقَوْمِ الْكَافِـرِيْنَ O

 

گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اللہ تعالٰی کے حضور مذکورہ افراد کے لیے دعاکریں کہ انہیں آپ کے ساتھ مثبت رویہ اورحسن سلوک سے پیش آنے کی توفیق عطا ہو۔
یہ عمل چالیس روزتک جاری رکھیں۔

یہ بھی دیکھیں

شوہر کے جیل سے رہا ہونے کے بعد، بیوی کے بدلے ہوئے رویے

شوہر کے جیل سے رہا ہونے کے بعد، بیوی کے بدلے ہوئے رویے سوال:   میں …

روحانی ڈاک – ستمبر 2020ء

   ↑ مزید تفصیلات کے لیے موضوعات  پر کلک کریں↑   ***   اولاد نرینہ کے لیے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے