Notice: Function WP_Scripts::localize was called incorrectly. The $l10n parameter must be an array. To pass arbitrary data to scripts, use the wp_add_inline_script() function instead. براہ مہربانی، مزید معلومات کے لیے WordPress میں ڈی بگنگ پڑھیے۔ (یہ پیغام ورژن 5.7.0 میں شامل کر دیا گیا۔) in /home/zhzs30majasl/public_html/wp-includes/functions.php on line 6078
فینگ شوئی اور آپ کا کاروبار – 12 – روحانی ڈائجسٹـ
منگل , 15 اکتوبر 2024

Connect with:




یا پھر بذریعہ ای میل ایڈریس کیجیے


Arabic Arabic English English Hindi Hindi Russian Russian Thai Thai Turkish Turkish Urdu Urdu
Roohani Digest Online APP
Roohani Digest Online APP

فینگ شوئی اور آپ کا کاروبار – 12

قسط نمبر  12


فینگ شوئی ایک قدیم سائنس ہے اس کا تعلق چین سے ہے۔ فینگ شوئی کے ذریعے آپ اپنے گھر کی تزئین و آرائش میں معمولی تبدیلی سے فطرت کے اصول آپ کے گھر میں روبہ عمل ہوجائیں گے۔ذہنی یکسوئی میں اضافہ ہوسکتا ہے رزق میں آسانی اور آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے۔
روحانی ڈائجسٹ کے قارئین کے لیے ان صفحات پر چین کے معروف متبادل طریقہ علاج فینگ شوئی پرسلسلہ شروع کیاجارہا ہے۔

 

فینگ شوئی اور آپ کا کاروبار

کاروبار کی کئی اقسام ہیں۔ کچھ کاروبار ایسے ہیں جن میں زیادہ تر دفتر میں بیٹھ کر اور خط و کتابت، فون یا انٹرنیٹ کے ذریعے ڈیلنگ ہوتی ہے ۔ کچھ کاموں میں سارا دن گاہگوں سے واسطہ رہتا ہے۔ ایسے کام عام طور پر ریٹیل کے شعبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ براہِ راست ڈیلنگ یا گاہگوں سے ڈائریکٹ لین دین کے معاملات ہوں یا دفتری ماحول میں ہونے والی کاروباری سرگرمیاں ہوں ، فینگ شوئی کے ماہرین ہر قسم کے کاروبار کے لیے اصول بیان کرتے ہیں۔
فینگ شوئی سے متعلق شئیرکیے جانے والے تجربات میں ایک کیس اسٹڈی مسز پیٹر کی بھی ہے۔وہ ایک کافی ہاؤس میں ریسپشنسٹ تھیں ۔ان کی خواہش تھی ان کا اپنا ایک بڑا کافی پارلر ہو۔ مگر ان کے حالات اجازت نہ دیتے تھے۔تاہم وہ اپنے اس خواب کی تکمیل کے لئے کچھ نہ کچھ رقم جمع کررہی تھیں۔ چند سالوں بعد جب ان کا بیٹا تھوڑا بڑا ہوگیا اور ان کا کام میں ہاتھ بٹانے کے قابل ہوا ۔تب ایک مصروف شاہراہ پر پس انداز کی ہوئی رقم سے ایک چھوٹا ساکافی شاپ خرید لیا۔ ہوا کچھ یوں کہ اس کا مالک بہت عجلت میں دکان کو اونے پونے بیچ کر کہیں باہر جارہاتھا۔ مسز پیٹر کے لئے یہ قدرت کی طرف سے ایک مدد تھی ۔انھوں نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا ۔ اور مارکیٹ سے انتہائی کم قیمت پر جگہ لے کر وہ ایک کافی شاپ کی مالکن بن گئیں ۔وہ بہت خوش تھیں۔ ان کا برسوں کا خواب پورا ہوگیا تھا۔مسزپیٹر اور ان کے بیٹے نے جوش و خروش کے ساتھ کافی شاپ کو چلانے کی کوشش کی لیکن وہ حسب ِ توقع نتائج حاصل نہیں کر پارہے تھے۔ ان کے اطراف مصروف شاہراہ تھی ۔آس پاس کئی آفس تھے جس کے تھکے ماندے ملازمین کبھی لنچ کبھی ٹی بریک میں اپنے آپ کو تازہ دم کرنے لئے ضرور ایک کپ کافی کے خواہش مند ہوتے تھے ۔اس کام کا مسز پیٹر کو تجربہ بھی تھا۔ مگر لوگ ان کی کافی شاپ کے سامنے سے ایسے گزر جاتے جیسے وہ موجود ہی نہ ہو۔یا پھر آنے والوں کی تعداد انگلیوں پر گن لی جاتی ۔
مسز پیٹر بہت پریشان ہوچکی تھیں ۔وہ اپنی عمر بھر کی جمع پونجی اس دکان میں لگا چکی تھیں ان کا تجربہ بھی اس مشکل کو حل کرنے میں ناکام ثابت ہورہا تھا۔ ایک مہینے میں ہی ان کی بچی کچی رقم بھی ہاتھوں سے نکل گئی ۔ وہ اب کافی شاپ کے مالک کا اس جگہ کو اونے پونے بیچ کر جانے کا مطلب سمجھ گئی تھیں ۔مگر اس کی وجہ کیا تھی ۔یہ انہیں سمجھ نہیں آرہا تھا۔اب سوائے دکان کو بیچنے کے کوئی اور راستہ نظر نہیں آرہاتھا۔
کہتے ہیں جب انسان کی عقل اپنی تگڑم لڑا لڑا کر ہار مان جاتی ہے تو پھر قدرت کی طرف سے عقل کو حیران کر دینے والی مدد آپہنچتی ہے بشرط یہ کہ نیت میں خلوص اور سچائی ہو۔ جس دن انہوں نے اس کافی شاپ کو بیچنے کے لئے ایک بورڈ باہر آویزاں کیا۔اسی دن فینگ شوئی اسکول کے چند طلباء ان کے کافی شاپ میں داخل ہوئے ۔جو آپس میں ہنسی مذاق کے ساتھ ساتھ اپنی مختلف چیزوں سے کافی شاپ کی پوزیشن اور آرائیش کا جائزہ بھی لیتے جارہے تھے۔ مسز پیٹران کی باتیں سن کر چونکی ۔وہ جلدی سے ان لوگوں کے پاس جاکر بیٹھ گئیں ۔اور پھر باتوں ہی باتوں میں ان سے کئی کام کی باتیں اورمعلومات اکٹھا کرتی رہیں ۔ان طلباء نے بھی مسز پیٹر کی خلوصِ دل سے مدد کی اور ہر طرح کی معلومات اور گائیڈ لائین فراہم کی ۔بعد میں مسز پیٹر نے ان گائیڈ لائنز کی ایک پروفیشنل فینگ شوئی ماسٹر سے بھی تصدیقکروائی۔
فینگ شوئی ماسڑ نے مسز ژنگ کی مالی حالت دیکھتے ہوئے قلیل معاوضہ میں ان کی کافی شاپ کا وزٹ بھی کیا اور اس ایک وزٹ کے بعد کچھ ترمیم کے ساتھ ان کی اس گائیڈلائین کو بھی اوکے کر دیا جو طلباء نے فراہم کی تھی۔انہیں کافی دیکھتے ہی پہلی چیز جو پوائینٹ آؤٹ کی وہ داخلی دروازہ تھا جوسائز میں بہت چھوٹا تھا۔کافی شاپ اندر سے ایک مثلث کی صورت میں تھا۔جہاں مثلث میں نوکیلی میزیں اور چوکور کرسیاں ان میزوں کے اطراف میں تھیں۔رنگوں میں بہت زیادہ لال اور اورنج رنگ کا انتخاب کیا گیا تھاجسے گرے اور ڈل گرین سے تبدیل کیا گیا ۔فرشی لال قالین کو بھی گرے فرشی قالین سے تبدیل کیا گیا ۔دیواروں کو بانس کے مختلف پیٹرن سے سجایا گیا ۔کیشئیر کاؤنٹرکو شمال کی سمت منتقل کیاگیا۔چوکور نوکیلی کرسیوں کی بجائے دائرے کی صورت میں اور ہموار کناروں والی کرسیاں استعمال کی گئیں ۔ توانائی کے بہاؤ کو منفی رخ دینے والے مقامات اور چیزوں کی نشاندہی کی۔ ان تبدیلیوں کے بعد کافی شاپ کے حالات ہی بدل گئے، وہ جگہ جہاں پہلے اکادکا کسٹمرز آتے تھے وہاں اب گاہگوں کا رش رہنے لگا۔ جس کے بعد مسز پیٹرکو کافی شاپ بیچنے کی ضرورت نہرہی ۔

***


وہ پوائنٹس ہم آپ کو ترتیب وار سمجھاتے ہیں۔ جو کسی بھی طرح کی دکان یا شو روم کے لئے سود مند ثابت ہوسکتے ہیں ۔
☯۔سب سے پہلا اصول یہ ہے کہ کسی بھی حصے میں دھول نہ ہو۔آپ کے اطراف جتنی بھی اشیاء رکھیں ہوں سب ترتیب وارہوں۔
☯۔دروازہ :دکان کی داخلی دروازہ بہت زیادہ چھوٹا اور پتلا نہیں ہونا چاہیئے۔ہمارے ملک میں عموماً دکانوں، ریٹیل اسٹور پر باقاعدہ دروازے نہیں ہوتے۔ دروازے سے مراد وہ داخلی مقام بھی ہے جہاں سے آپ کے کسٹمر اندر داخل ہوتے ہیں۔اس حصے کاکشادہ اور صاف ستھرا ہونا بہت ضروری ہے۔
☯۔اگرآپ کا شو روم ہے تو پھر اس کے دروازہ کی سمت کا تعین کیجیئے اور اس لحاظ سے رنگ بھی کروائیے۔ اپنی دکان کا نام بہت واضح اور خوبصورت انداز میں تحریر کیجیئے ۔اگرداخلی دروازے کا رخ شمال کی سمت ہے تو دھات کی نیم پلیٹ یا یا دھاتی مٹیریل سے دکان کا نام لکھوانا سود مند ثابت ہوگا۔اسی طرح دیگر سمتوں اور ان کے عناصر کے خواص کو ذہن میں رکھتے ہوئے ترتیب یقینا حیاتی توانائی کے بہاؤ کو متوازن رکھے گی
☯۔ ایسے کاروبار جن میں کسٹمر سے براہِ راست کاوئنٹر پر معاملہ کرنا ہوتا ہے جیسے دکان ، شوروم ،استقبالیہ وغیرہ وہاں برآمدی دروازہ کاؤنٹر کے عین سامنے ہونا چاہیے۔یعنی کھڑے ہو ئے شخص کا رخ دروازے کی جانب ہو اور آنے والے شخص کو با آسانی دیکھا جاسکے۔
☯۔کاؤنٹر یا استقبالیہ کے پشت پر دیوار استحکام کی علامت ہے ۔
☯۔دروازے کے بالکل بائیں جانب دولت کاسیکٹر ہے اسے ہر طرح کی دھول مٹی اور شا توانائی سے صاف رکھئیے۔
☯ ۔عام طور پر بازاروں میں موجود دکانوں کے آس پاس طرح طرح کا شور سنائی دیتاہے ۔دھول ٹریفک بھی حیاتی توانائی کو متاثر کرتے ہیں جوآپ کی دکان کے لئے بھی سود مند نہیں ہے
اس کے لئے گلاس ڈور استعمال کیاجاسکتا ہے جو حتی المقدور شور کو بھی کم کرے گا اور دھول سے بھی بچائے گا۔
اس مسئلے کے حل کے لئے آپ کی دکان میں ہوائی گھنٹیاں بھی مدد گار ثابت ہوسکتی ہیں ۔
یاد رکھئیے….! فینگ شوئی کے اصولوں کے مطابق آرائیش کا مطلب یہ نہیں ہے کہ مہنگی یا محض نظروں کو بھاتی خوبصورت اور قیمتی اشیاء سے دکان یا گھر کو سجادیا جائے بلکہ اس کا اصل مقصد ماحول میں دور کرتی حیاتی توانائی کے بہاؤ کو بہتر سے بہتر رکھنا اور ماحول سے ہم آہنگ کرنا ہے ۔اس کے لئے آپ کو صرف کمپاس اور پاکوا چارٹ کی ضرورت ہے ۔اصولوں کو ذہن میں رکھئیے اور ان کی مدد سے آپ دستیاب اشیاء کے مناسب اور صیح مقام پر ردوبدل سے با آسانی حاصل کرسکتے ہیں ۔
اب وہ چیزیں جو آپ کی دکان یا شورروم کے لئے منفی اثرات مرتب کرسکتے ہیں ۔
بیرونی اطرف میں نظر ڈالیں تو سب سے پہلے یہ دیکھیے کہ آپ کی دکان یا شوروم کے بالکل سامنے کوئی رکاوٹ نہ ہو۔جیسے کارپارکنگ،کوئی بڑا درخت، بائیکس کی قطاریں،کوڑا کچرا یا پھر میز کرسیاں یہ سب چیزیں حیاتی توانائی کے داخلے میں رکاوٹ پیدا کرتی ہیں ۔
اب بات کریں اندرونی ماحول کی۔ اگر دکان میں شیشہ آویزاں ہے تو شیشہ کو داخلی دروازے کے بالکل سامنے لگانے سے گریز کیجیئے۔
چھت پر بہت زیادہ چمکدار لائیٹیں اور گہرے یا فلورسنس رنگ بالکل بھی استعمال نہ کیجئے۔ خیال رہے کہ یہ آپ کے ملازمین کی ذہنی کارکردگی پر اثرانداز ہوتی ہیں۔
ہاں روشنی کا بھرپور اور مناسب استعمال کیجیے۔
دکان میں اگر خارجی دروازہ الگ ہے تو داخلی اور خارجی دروازے یا پچھلا دروازہ بالکل آمنے سامنےنہہوں۔
کھلے ہوئے کوڑا دان ، ناگوار یا بہت تیز مہک کسی بھی طرح کی ،بجلی کے کھلے ہوئے تار شا توانائی کی قوت کا باعث بنتے ہیں۔
دوستو ….! ہم ایک بار پھرآپ سے کہنا چاہتے ہیں کہ فینگ شوئی کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے جسے گھماتے ہی نانی اماں سب ٹھیک کردیتی ہوں۔یہ ایک باضابطہ علم ہے جس کے اصول و قوانین پر کاربند ہو کر آپ کامیابی کے در وا کرسکتے ہیں ،رکاوٹوں پر قابو پاسکتے ہیں اور اپنی خوشحالی کو مزید چار چاند لگا سکتے ہیں مگر اس کے لیے ضبط و تحمل کی ضرورت ہے۔ چیزوں کو بگڑنے میں جتنا کم وقت لگتا ہے انہیں سنوارنے میں اتنا ہی زیادہ۔
اگلی اقساط میں انشااللہ ہم اداروں کی ان کے پروفیشن اور سروسز کے لحاظ تزئین و آرائش سے متعلق آپ کو گائیڈ لائین فراہم کریں گیں اور یہ بھی بتائیں گیں کہ ذاتی پاکوا نمبر کیا ہوتا ہے اور یہ آپ کی زندگی میں کیاکردار ادا کرتا ہے۔

 

(جاری ہے)

جنوری 2015ء

 

یہ بھی دیکھیں

فینگ شوئی – 6

قسط نمبر 6   فینگ شوئی اور آپ کا گھر بچوں کی خواب گاہ:   …

فینگ شوئی – 5

قسط نمبر 5   فینگ شوئی اور آپ کا گھر خواب گاہ: کوئی آفس سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے