امتحان میں کامیابی کے لیے دعا
سوال: میرے تین بیٹے ہیں۔بڑا بیٹا میٹرک کے امتحانات دے رہاہے۔ اسکول کے ساتھ ساتھ میں نے ایک اچھی اکیڈمی میں اسے ٹیوشن بھی لگا رکھی ہے۔ ماشاء اللہ بہت ذہین بچہ ہے لیکن پچھلے کچھ دنوں سے اسے شکایت ہے کہ وہ جو بھی یاد کرتا ہے، جلد ہی بھول جاتا ہے۔اس کے اساتذہ کہتے ہیں کہ وہ پڑھائی میں بالکل ٹھیک ہے لیکن اس کے باوجود اسے امتحانات سے پہلے شدید بے چینی کا سامنا ہے۔ اب اس کے امتحانات ہونے والے ہیں اور اسے ڈر ہے کہ کہیں وہ فیل نہ ہوجائے۔
محترم ڈاکٹر صاحب…. ! آپ سے گزارش ہے کہ کوئی ایسی دعا بتادیجیے جس سے میرے بیٹے کی بے چینی ختم ہوجائے اور اسے امتحانات میں اعلیٰ نمبروں سے کامیابی حاصل ہو۔۔۔۔
<!….AD>
جواب: صبح اور شام کے وقت 101مرتبہ
رَبِّ یَسِّرْ وَلَا تُعَسِّرْ
سات سات مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر ایک ایک چمچی شہد پر دم کرکے پلائیں۔ جب تک اس کے امتحان ہوں یہ عمل جاری رکھیں۔
عشاء کی نماز کے بعد101مرتبہ اللہ تعالیٰ کےاسماء :
یَا عَلِیْمُ یَارَحْمٰنُ یَا رَحِیْم
یہ وظیفہ نتیجہ آنے تک جاری رکھیں۔
بیٹے کی طرف سے حسب استطاعت صدقہ کرتی رہیں۔