Notice: Function WP_Scripts::localize was called incorrectly. The $l10n parameter must be an array. To pass arbitrary data to scripts, use the wp_add_inline_script() function instead. براہ مہربانی، مزید معلومات کے لیے WordPress میں ڈی بگنگ پڑھیے۔ (یہ پیغام ورژن 5.7.0 میں شامل کر دیا گیا۔) in /home/zhzs30majasl/public_html/wp-includes/functions.php on line 6078
اے پاکستانی سوچ ذرا! – روحانی ڈائجسٹـ
بدھ , 11 دسمبر 2024

Connect with:




یا پھر بذریعہ ای میل ایڈریس کیجیے


Arabic Arabic English English Hindi Hindi Russian Russian Thai Thai Turkish Turkish Urdu Urdu
Roohani Digest Online APP
Roohani Digest Online APP

اے پاکستانی سوچ ذرا!

 

ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی نے اب سے کئی برس پہلے اپنے ہم وطنوں کو مخاطب کرتے ہوئے ایک نظم لکھی۔  اس نظم کا عنوان ’’اے پاکستانی سوچ ذرا ‘‘ ہے۔ 

یومِ آزادی 2023ء  کے موقع پر ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی کی یہ نظم قارئین کی خدمت میں پیش کی جارہی ہے۔

اے پاکستانی! سوچ ذرا
تجھے کن راہوں پہ چلنا ہے

ابـ عزتـ شان سے جینا ہے
یا بس خیراتـ پہ پلنا ہے

بے وقعتـ ہےتقدیس ِ قلم
پامال ہوئے لفظوں کے بھرم

وہ افسر ہوں کہ سیاستدان
منصفـ ہوں یا اہل ِ قلم

شامل ہیں ضعفـ ِ ملتـ میں
یوں ہم نے ڈھائے خود پہ ستم

اے پاکستانی! سوچ ذرا
تجھے کن راہوں پہ چلنا ہے

غیروں کو سمجھ متـ اپنا امام
دنیا میں بنا خود اپنا مقام

مشکل ہے مگر اتنا بھی نہیں
کوشش کر ، لے اپنا انعام

تحقیق و تجسّس ، علم و عمل
ہاں محنتـ سے کر اپنا کام

اے پاکستانی! سوچ ذرا
تجھے کن راہوں پہ چلنا ہے

تو وارث شہہ سواروں کا
اللہ نبیﷺ کے پیاروں کا

ؒرحمٰن ؒ ، لطیفـ ؒو بلّھے شاہؒ
دیں درس یہ من کے اُجالوں کا

ہمتـ کر ، تو محتاج نہ بن
دنیا کے جھوٹے سہاروں کا

اے پاکستانی! سوچ ذرا
تجھے کن راہوں پہ چلنا ہے

 

یہ بھی دیکھیں

پاکستان میں قومی زبان کے چند بڑے خدمت گار

انسان کی ترقی کی بنیاد ہی زبان ہے کیونکہ زبان کے بغیرعلم کا حصول اور …

یونس ایمرے

اگر برصغیر پاک و ہند میں کسی سے پوچھا جائے کہ ترکی کے سب سے …

ایک تبصرہ

  1. عانیہ خان

    بہت اعلیٰ، آپ سے گذارش ہے کہ روحانی ڈائجسٹ کی اس ویب سائٹ پر صوفیانہ کلام بھی دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے